Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو وی20 ، 64میگا پکسل سیلفی کیمرے کےساتھ ہندوستان میں لانچ

ویوو وی20

ٹیکنالوجی ڈسک،13 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویوو وی20 ہندوستان میں لانچ ہوگیا ہے۔ نیا ویوو فون ٹرپل ریئر کیمرے اور 5000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ملتا ہے۔ یہ ہندوستان کا پہلا ویوو وی20 فون ہے جو اینڈروئیڈ 11 پر چلتا ہے۔

ویوو وی20 کے علاوہ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ویوو وی20 ایس ای ہندوستان میں جلد ہی آئے گا۔

ویوو وی20 کی قیمت
ویوو وی20 ملک میں پری۔بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ اور اسکی فروخت 20 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ یہ فون فلپ کارٹ اور ملک میں ویوو کے آن لائن اسٹور کے ذریعہ آن لائن دستیاب ہوگا۔ اسکے علاوہ یہ ویوو اسٹورس کے ساتھ ساتھ ریلائنس ڈیجیٹل،بگ سی جیسے آف لائن ریٹیل کے ذریعہ فروخت کیے جائیں گے۔

ہندوستان میں ویوو وی20 کے 8 جی بی + 128جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 24990 روپے ہے اور اسکا 256 جی بی اسٹوریج آپشن 27990 روپے میں آتا ہے۔ یہ تین الگ الگ کلرس میں آتا ہے۔

فون میں واٹر ڈراپ اسٹائل نوچ ہے۔ ہینڈ سیٹ 33واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ کے ساتھ آتا ہے اور اس میں 256 جی بی تک آن بورڈ اسٹوریج ہے۔

ویوو کے اسپیسیفکیشن
ڈوئل سم ۔ نینو
فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی فن ٹچ او ایس پر کام کرتا ہے
فون میں 6.44 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے
فون میں 8جی بی ریم
اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 720جی چپ سیٹ
فون میں 128 جی بی اسٹوریج
مزید اسٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ

ویوو کا کیمرا سیٹ اپ
فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
ایف 1.89 لینس کے ساتھ 64 میگا پکسل کا پرائمری سینسر
ایف 2.2 الٹر وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا سکنڈری سینسر
ایف 2.4 لینس کے ساتھ 2 میگا پکسلکا مونوکروم سینسر
ایف 2.0 اوکٹا فوکس لینس کے ساتھ 44 میگا پکسل کا سیلفی سینسر

ویوو فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری
اور 33 واٹ فلیش چارجر فاسٹ چارجینگ تکنیک کے ساتھ
ڈوئل بینڈ وائی۔فائی
بلوٹوتھ 5.1، جی پی ایس، اے۔جی پی ایس
یو ایس بی او ٹی جی اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
فنگر پرنٹ سینسر
فون کا وزن 171 گرام

Tags:

You Might also Like