Type to search

تلنگانہ

فلک نما سے کب دوڑے گی میٹرو ٹرین: اسد الدین اویسی

حیدرآباد،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد سے ایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میٹرو کے مینجمنٹ پر ایک بار پھر ناراضگی ظاہر کی۔ اویسی نے سوال کیا کہ ایم جی بی ایسے سے جے بی ایس تک میٹرو ریل کا کام پورا کیا ہے۔ مگر ایم جی بی ایس سے فلک نما روٹ کا کام کب شروع کررہے ہیں؟ اویسی نے جمعرات کو اس موضوع کو لیکر ٹیوٹ پوسٹ کیا ہے۔

@asadowaisi
Amazing that you have funds for JBS & MGBS,when will @hmrgov start and complete MGBS to FALAKNUMA ?

حیدرآباد ایم پی نے یہ سوال کیا کہ دارالشفا سے فلک نما میٹرو لائن کا کیا ہوا ہے؟ جے بی ایس میٹرو روٹ کو پورا کیا ہے مگر پرانے شہر حیدآباد کا نام آتے ہی آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے کہ جے بی ایس سے ایم جی بی اس کے روٹ کو پورا کرنے کے لیے فنڈز ہیں۔ مگر ایم جی بی ایس سے فلک نما تک روٹ کے لیے کیا فنڈز نہیں ہیں؟ اویسی نے سوال کیا کہ اس روٹ کا کام کب شروع کریں گے اور کب ختم کریں گے؟
آپ کو بتادیں کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے 7فروری کو ایم جی بی ایس سے جی بی ایس میٹرو کا افتتاح کیا۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. عبداللہ February 9, 2020

    اچھی تحریر کے ساتھ خبر ہے