Type to search

ٹیکنالوجی

ویوو وی21ای 5جی فون 64میگا پکسل کیمرا کے ساتھ لانچ

ویوو وی21ای 5جی

ویوو وی21ای 5جی اسمارٹ فون میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری

ہندوستان میں فون کی قیمت 24990 روپے سے شروع

پرائمری سینسر 64 میگا پکسل


ٹیکنالوجی ڈکس، 25 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویوو وی21ای 5جی اسمارٹ فون کو ہندوستان میں کمپنی کے بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون کے طور پر لانچ کردیا گیا ہے-
ویوو وی21ای 5جی فون دو کلر آپشن میں ملے گا- اور فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی پروسیسر سے لیس ہے-
سیفلی کیمرا کے لیے نوچ ڈسپلے ملے گا- فون میں ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے،
فون 5جی سپورٹ کے ساتھ آتا ہے- اس فون میں سنگل ریم اور اسٹوریج کنفیگریشن دیا گیا ہے-
فنگر پرنٹ اسکینر اور فون کے تینوں کناروں پر سلم بیزلز ہیں- جبکہ نیچے کی طرف تھوڑا موٹا ہے-

 

ویوو وی21ای 5 جی فون کی قیمت

فون کو ویوی انڈیا کے آن لائن اسٹور خریدا جاسکتا ہے-
فون کو ڈارک پرل اور سنسیٹ ڈیزل کلر میں پیش کیا گیا ہے-

ہندوستان میں فون کی قیمت 24990 روپے سے شروع ہے، فون کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت ہے-
ویوو وی21ای 5جی فون کے اسپیسیفیکیشنس

فون میں 6.44 انچ فل ایچ ڈی + ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے-
ریزولوشن 1080-2404 پکسل
میڈیاٹیک ڈائمنسٹی 700 پروسیسر
مالی جی57 جی پی یو دیا گیا
فون اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ فن ٹچ او ایس 11.1 کی اسکین پر چلتا ہے-
فون میں ریم 8جی بی ایل پی ڈی ڈی آر4ایکس
اسٹوریج 128 جی بی

ویوو وی21ای 5جی فون کے کیمرا فیچرس
ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ
ایف/1.79 اپرچر سے لیس پرائمری سینسر 64 میگا پکسل
ایف/2.2 وائیڈ اینگل سے لیس 8 میگا پکسل کا دوسرا سینسر
ایف/2.0 لینس سے لیس 32 میگا پکسل کا سینسر – سیفلی اور ویڈیو کالنگ

ویوو وی21ای 5 جی فون کے دیگر فیچرس

فون میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ کے لیے 44واٹ
فون 30 منٹ میں صفر سے 72 فیصد چار ہوسکتا ہے
فون میں 5جی ، ڈوئل بینڈ وائی فائی
بلوٹوتھ ، جی پی ایس
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
جدید پتلا 3ڈی ڈیزائن
فون کی موٹائی 7.67 ایم ایم
فون کا وزن 167 گرام

ویوو وی21ای 5جی فون کے سینسرس
ایکسلرومیٹر
امبینٹ لائٹ سینسر
گائروسکوپ
پروکسیمیٹی سینسر

Tags:

You Might also Like