Type to search

بزنس

40 کروڑ گراہکوں کا آنکڑوں چھونے والی ریلائنس جیو ملک کی پہلی کمپنی بنی

جیو اسپیڈ

نئی دلی۔ 13، اکتوبر۔(پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے اپنی لانچنگ کے چار سال کے اندر ہی 40 کروڑ گراہک جوڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بھارتیہ ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں اس سے پہلے 40 کروڑ گراہکوں کا آنکڑا کوئی کمپنی چھو نہیں سکی تھی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی کے ذریعہ جاری رپورٹ کے مطابق جولائی میں ریلائنس جیو نے 35 لاکھ سے زیادہ گراہک جوڑ کر یہ مقام حاصل کیا۔ ٹیلی مواصلات کے شعبہ کو شروع ہوئے 25 سال ہوگئے ہیں اور پہلے 40 کروڑ گراہک جوڑنے میں سیکٹر کو 14 سال لگے تھے۔ وہیں جیو نے یہ کام 4 سال سے بھی کم وقت میں کر دکھایا۔

ووڈا۔ آئیڈیا کو ہوا بھاری نقصان
ملک کی کی بڑی کمپنی ووڈا۔ آئیڈیا کو جولائی ماہ میں ایک بار پھر بھاری نقصان ہوا ہے۔ جون کے مقابلے جولائی میں 37 لاکھ 26 ہزار گراہک ووڈا ۔ آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑکر چلے گئے۔ 30.123 کروڑ یورزس کے ساتھ وہ مارکٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کئی مہینے بعد بھارتی ایئر ٹیل نے نئے یوزرس جوڑے ہیں ۔ جولائی میں ایئر ٹیل کے نیٹ ور ک سے 32لاکھ سے زیادہ گراہک جڑے۔

پانچ مہینے بعد بڑھے موبائل کنیکشن
ٹرائی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جولائی میں موبائل کنیکشن کے آنکڑے بڑھے۔ اس سے پہلے 5 مہینوں میں یہ مسلسل گر رہے تھے۔ لاک ڈاون کا اثر ٹیلی مواصلات شعبہ میں بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ جولائی میں موبائل کے کل کنیکشن بڑھ کر 114.4 کروڑ ہوگئے جو جون میں قریب 114 کروڑ تھے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں موبائل کنیکشن کے نمبر مسلسل قریب آتے جارہے ہیں۔ شہری علاقوں میں موبائل کنیکشن تعداد 62 کروڑ اور دیہاتی علاقوں میں 52.3 کروڑ روہی۔

جیو کی بازار حصہ داری بھی بڑھی
وائرس لیس سبسکرائبر یعنی بھارت کے موبائل کنیکشن مارکٹ میں ریلائنس جیو 35.03 فیصدی گراہکوں کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن پر بنا ہوا ہے۔ بھارتی ایئر ٹیل 27.96% اور ووڈا ۔ آئیڈیا 26.34 فیصد ی بازار حصہ داری کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر قابض ہیں۔ 10 فیصدی سے زیادہ کی حصہ داری کے ساتھ بی ایس این ایل چوتھے نمبر پر ہے۔

سپیڈ میں بھی جیو اوّل
ریلائنس جیو ایک بار پھر اوسط 4جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اول ثابت ہوئی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے ستمبر ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 19.3 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ یہ سپیڈ پچھلے ماہ اگست کے مقابلے 3.4 ایم بی پی ایس زیادہ ہے۔ پچھلے تین سالوں سے ریلائنس جیو ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں مسلسل نمبر ون 4جی آپریٹر بناہوا ہے۔ ریلائنس جیو کی سپیڈ باقی بڑی کمپنیوں کے مقابلے 2 سے 2.5 گا زیادہ ہے۔ ستمبر میں ایئر پٹیل، ووڈافون اور آئیڈیا کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ باالترتیب 7.5، 7.9 اور 8.6 ایم بی پی ایس رہی۔ اپ لوڈ سپیڈ میں ووڈا فون اوّل رہا۔

Tags:

You Might also Like