Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ پوجا ہیگڑے برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں جگہ بنائی

اداکارہ پوجا ہیگڑے

فلمی ڈسک،13اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹالی ووڈ سے لیکر بالی ووڈ تک اپنی محنت سے پیر جمانے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہے-

پوجا کی پیدائش 13 اکتوبر 1990 کو مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں ہوئی تھی- اس کے والدین منجوناتھ ہیگڑے اور لتھا ہیگڑے کا تعلق کرناٹک کے منگلور سے ہے۔ پوجا نے اپنی پڑھائی ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے کی، انہوں نے کامرس میں پڑھائی کی ہے- پوجا بھرت ناٹیم ڈانس کی تربیت بھی لے چکی ہے-

کالج کے دنوں سے ہی پوجا نے ڈانس مقابلے اور فیشن شو میں حصہ لینا شروع کردیا تھا- پوجا نے سال 2009 مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا تھا- وہ شروعاتی دور میں ہی باہر ہوگئی حالانکہ انہیں مس ٹیلینٹڈ سے نوازا گیا تھا- پوجا کے پہلے کی تصویر دیکھیں تو انکے لکس میں کافی بدلاؤ آیا ہے- کچھ تصویروں میں تو انہیں پہچاننا مشکل ہے-

 

View this post on Instagram

 

Waitin’ on the world to change…… #JohnMayerCalledIt

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja) on

 

ماڈلنگ کا شوق تھا اور یہی شوق انہیں انڈسٹری میں لیکر آگیا- اسکول اور کالج کے دنوں سے ہی انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا-

اداکارہ پوجا ہیگڑے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساوتھ فلم انڈسٹری میں بھی بہت سرگرم ہیں۔ بالی ووڈ میں ریتک روشن کے ساتھ سال 2016 میں فلم موہنجودارو کے ساتھ انٹری کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے اتوار کو اپنے کچھ خاص اور قریبی لوگوں کے ساتھ اپنا 29 واں جنم منایا-

پوجا نے اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2012 میں تامل فلم مگامودی سے کی تھی- اسکے بعد انہیں تلگو میں اوکا لیلی کوسم، اور مکونڈا، کی، دونوں ہی فلمیں 2014 میں ریلیز ہوئی تھی-

سال 2016 میں انہوں نے موئن جو دڑو اور سال 2017 میں دوواڈا جگناتھم، سال 2018 میں رنگستھلم، ساکشیم، اراوندا سمیتھا ویرا راگھو اور سال 2019 میں مہارشی اور ہاؤس فل 4، جیسی فلموں میں کام کیا-

فلم موئن جو دڑو باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرپائی لیکن پوجا نے اپنے قدم انڈسٹری میں جما لیے، اس فلم کے بعد ہی پوجا کو بڑے بینر کی فلموں میں کام کرنے کا موقع مل گیا-

 

دراصل پوجا کو پہلی فلم موئن جو دڑو کے لیے آشوتوش گواریکر اور ریتیک روشن نے پسند نہیں کیا تھا، آشوتوش گواریکر کی بیوی نے پوجا کو رنبیر کپور کے ساتھ ایک اشتہار میں دیکھا تھا- اس سے متاثر ہوکر انہوں نے آشوتوش کو پوجا کا نام اپنی آنے والی فلم کے لیے تجویز کی اور یہ تجویز آشوتوش کو بھی پسند آئی-
پوجا ہیگڑے کے پروجیکٹس کی بات کریں تو وہ ساؤتھ کی فلم رادھے شیام میں نظر آنے والی ہے- اس فلم میں وہ پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی-

خبر ہے کہ رادھے شیام کے علاوہ وہ ایکٹر اکھیل اکینینی کے ساتھ موسٹ ایلیجیبل بیچلر نامی فلم میں کام کررہی ہے-

بتادیں کہ پوجا کو سوشل میڈیا پر بھی چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے- انہیں انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں-

Tags:

You Might also Like