Type to search

تلنگانہ

مجلس کے 9 امیدوار انتخابی میدان میں، نئے چہرے شامل

مجلس کے امیدوار

حیدرآباد، 9 نومبر (اردو پوسٹ) لمبے وقت سے حیدرآبادی عوام کو مجلس کے امیدواروں کے ناموں کا انتظار تھا، اس انتظار اور تجسس کو صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ختم کرتے ہوئے ناموں کا اعلان کردیا-

 

 

دارالسلام میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 30 نومبر منعقد اسمبلی انتخابات کے لیے مجلس کے 6 امیدواروں کا اعلان کیا اور باقی تین کا ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا۔

 

 

 

۔1۔ چندرائن گٹہ

صدر مجلس نے ہمیشہ کی طرح حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے اپنے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی کو ٹکٹ دیا- بتادیں کہ سال 1999 سے اس سے سیٹ سے اکبرالدین اویسی مسلسل جیت درج کررہے ہیں۔ اس مرتبہ بھی وہ اسی سیٹ سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ اس مرتبہ اسی سیٹ سے بی جے پی کے ستیہ نارائنا مدیراج، بی آر ایس کے ایم سیتارام ریڈی اور کانگریس سے بویا ناگیش انتخاب لڑرہے ہیں۔

 

 

 

۔2۔ ملک پیٹ

احمد بن عبدللہ بلعلہ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے- بتادیں کہ ملک پیٹ سے احمد بن عبداللہ بلعلہ تین مرتبہ انتخاب لڑچکے ہیں اور اس مرتبہ بھی جیت درج کرنے تیار ہے۔ اس مرتبہ اسی سیٹ سے کانگریس کے شیخ اکبر، بی جے پی کے سریندر ریڈی، بی آر ایس کے اجیت ریڈی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

 

 

 

۔3۔ کاروان

حلقہ کاروان سے کوثر محی الدین کو پھر سے ٹکٹ ملا- بتادیں کہ کوثر محی الدین سال کاروان سے دو مرتبہ ایم ایل اے کا الیکشن لڑچکے ہیں اور تیسری مرتبہ بھی اسی سیٹ سے انہیں ٹکٹ ملا ہے۔ اس سیٹ سے بی جے ہی کے امیدوار امر سنگھ، بی آر ایس کے کرشننیا اور کانگریس کے عثمان بن محمد الجری مقابلہ لڑ رہے ہیں۔

 

 

 

 

۔4۔ یاقوت پورہ

اس بار حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے احمد پاشاہ قادری کی جگہ سابق نامپلی ایم ایل اے جعفر حسین کو یاقوت پورہ سے ٹکٹ ملا- بتادیں کہ یاقوت پورہ سے مجلس ہمیشہ جیت درج کی ہے، اس بار اسی سیٹ سے بی آر ایس کے سما سریندر ریڈی، بی جے پی کے ویریندرا یادو انتخاب لڑرہے ہیں۔ اس سیٹ سے ممتاز احمد خان مسلسل پانچ مرتبہ ایم ایل اے رہے چکے ہیں۔

 

 

 

۔5۔ نامپلی

سابق حیدرآباد میئر اور مہدی پٹنم کارپوریٹر ماجد حسین کو نامپلی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ ملا- اس سے پہلے نامپلی سے جعفر حسین معراج نے انتخاب لڑا تھا-

بتادیں کہ جعفر حسین معراج دو مرتبہ اس سیٹ سے ایم ایل اے رہے چکے ہیں۔ اس سیٹ سے محمد وراثت رسول خان بھی انتخاب لڑچکے ہیں۔ اس مرتبہ اس سیٹ سے کانگریس کے محمد فیروز خان سے سخت مقابلہ ہے۔

 

 

 

 

۔6۔ چارمینار

چارمینار سیٹ سے ایم ایل اے رہے ممتاز احمد خان کو ٹکٹ نہیں دیا اور انکی جگہ سابق میئر میر ذوالفقار علی حلقہ اسمبلی چارمینار سے امیدوار ہونگے-

بتادیں کہ چارمینار سیٹ ہمیشہ سے مجلس کی رہی ہے، اس سیٹ سے تین مرتبہ سلطان صلاح الدین اویسی، وراثت رسول خان ایک مرتبہ، اسدالدین اویسی دو مرتبہ، سید احمد پاشاہ قادری تین مرتبہ اور ممتاز احمد خان ایک مرتبہ انتخاب جیت چکے ہیں۔ اس بار اس سیٹ سے میر ذولفقار علی لڑیں گے اور سیٹ سے انہیں کانگریس کے محمد مجیب شریف ، بی جے پی کے مہگھنا رانی اور بی آر ایس کے ابراہیم لودھی سے مقابلہ ہے۔

 

 

 

 

۔7۔ جوبلی ہلز
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے 6 نومبر کو جوبلی ہلز سے شیخ پیٹ کے کارپوریٹر محمد راشد فراز الدین کو ٹکٹ دیا ہے۔ صدر مجلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر راشد فراز الدین کے نام کا اعلان کیا۔ نام کے اعلان کے ساتھ ہی فراز الدین نے اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی کا شکریہ ادا کیا۔

 

بتادیں کہ جوبلی ہلز سے کانگریس پارٹی نے سابق ایم پی اور کرکٹر محمد اظہر الدین کو ٹکٹ دیا ہے، وہیں بی آر ایس پارٹی نے ماگنٹی گوپی ناتھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ جبکہ بی جے پی سے ایل دیپک ریڈی مقابلہ کریں گے۔

 

 

 

۔8۔ راجندرنگر
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے  راجندر نگر سے پہلے بیلی روی یادو کے نام کا اعلان کیا تھا، لیکن آخری وقت میں انکی جگہ کاروان کے موجودہ کارپوریٹر منداگیری سوامی یادو کو راجندر نگر سے ٹکٹ دیا۔

بتادیں کہ راجندر نگر سے گذشتہ انتخابات میں مرزا رحمت بیگ قادری مجلس سے امیدوار تھے، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار روی یادو اس سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔ گذشتہ انتخابات میں راجندرنگر سے بی آر ایس کے امیدوار ٹی پرکاش گوڑ نے جیت درج کی تھی۔

 

 

 

 

۔9۔  بہادر پورہ

مجلس نے اس بار محمد مبین کو بہادرپورہ سے ٹکٹ دیا ہے، محمد مبین شاستری پورم سے کارپوریٹر ہیں۔ اس سیٹ سے تین بار محمد معظم خان نے پارٹی کو جیت دلائی تھی، اس بار اس سیٹ سے بی آر ایس نے علی باقری، بی جے پی نے وائی نریش کمار اور کانگریس نے راجیش کمار کو اپنا امیداور کھڑا کیا ہے۔


اے آئی ایم آئی ایم کی تاریخی کارکردگی

سال 1962 سے 1989 تک سلطان صلاح الدین اویسی نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا۔

 

 

اے آئی ایم آئی ایم نے 1989 میں سابقہ آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات لڑنا شروع کیا۔ اس سال 35 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور چار میں کامیابی حاصل کی۔

 

 

سابقہ آندھرا پردیش میں اے آئی ایم آئی ایم کے ذریعہ مقابلہ کرنے اور جیتنے والے امیدواروں کی تعداد کی فہرست درج ذیل ہے:

 

الیکشن کا سال

سیٹوں پر لڑیں

سیٹ جیتے

1989

35

4

1994

20

1

1999

5

4

2004

7

4

2009

8

7

 

 

سال 1989 میں 35 سیٹ پر لڑیں اور 4 سیٹیں جیتیں- سال 1994 میں 20 سیٹوں پر لڑیں اور 1 سیٹ جیتے، سال 1999 میں 5 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور 4 پر جیت ملی، سال 2004 میں 7 سیٹوں سے انتخاب لڑیں اور 4 پر کامیابی ملی، سال 2009 میں 8 سیٹوں پر انتخاب لڑا اور 7 پر کامیابی ملی-

 

 

سال 2014 میں 35 سیٹوں پر انتخاب لڑا اور 7 سیٹیں ملی، وہیں سال 2018 میں 8 سیٹوں پر انتخاب لڑا اور 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی بتادیں کہ مرزا رحمت بیگ کو راجیندر نگر سے شکست ملی تھی- اب مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی ہیں-

 

Rajendranagar

Sl.No.PartyCandidate Name
1.AIMIMBelli Ravi Yadav
2.BRST. Prakash Goud
3.INCKasturi Narendar
4.BJPTokala Srinivas Reddy

Karwan

1.AIMIMKausar Mohiduddin
2.BRSAindala Krishnaiah
3.INCOsman Bin Mohammed Ali Hijiri
4.BJPAmar Singh

Malakpet

1.AIMIMAhmed Balala
2.BRSTeegala Ajith Reddy
3.INCShaik Akbar
4.BJPSamreddy Surender Reddy

Chandrayangutta

1.AIMIMAkbaruddin Owaisi
2.BRSM. Sitharam Reddy
3.INCBoya Nagesh
4.BJPSatyanarayana Mudiraj

Charminar

1.AIMIMMir Zulfekar
2.BRSIbrahim Lodi
3.INCMd Mujeebullah Shareef
4.BJPMegha Rani

Nampally

1.AIMIMMohammed Majid Hussain
2.BRSCH Anand Kumar Goud
3.INCMohammad Feroz Khan
4.BJP

Bahadurpura

1.AIMIMMohammed mubeen
2.BRSAli Baqri
3.INCRajesh Kumar Pulipati
4.BJPY. Naresh Kumar

Jubilee Hills

1.AIMIMMohammed Rashed Farazuddin
2.BRSMaganti Gopinath
3.INCMohammed Azharuddin
4.BJPLankala Deepak Reddy

Yakutpura

1.AIMIMJaffar Hussain Mehraj
2.BRSSama Sunder Reddy
3.INC
4.BJPVeerendra Yadav
Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like

2 Comments

  1. Maks November 9, 2023

    Good work

  2. Naveed November 9, 2023

    Up me 100 aur hyderabad me 7