Type to search

ٹیکنالوجی

ٹیکنو ہائی پوڈز ایچ 2 بلوٹوتھ ایئر بڈز ہندوستان میں لانچ

ٹیکنو ہائی پوڈز

ٹیکنالوجی ڈسک،25جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیکنو نے ہندوستان میں اپنے پہلے ٹرو وائرلیس ایئربڈز ہائی پوڈز ایچ2 کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستان سمیت پورے دنیا بھر میں وائرلیس ایئربڈز کا بازار بڑھتا جارہا ہے۔ سبھی اسمارٹ فون کمپنیاں اب اس سیگمنٹ میں بھی اپنے قدم پھیلا رہے ہیں۔ کمپنی نے ٹرولی وائرلیس ایئربڈز (ٹی ڈبلیو ایس) لانچ کیا۔ اس کی لانچنگ 24جولائی کو ہوئی۔ اور اسکی شروعاتی قیمت 1999 روپے ہے۔ ایئربڈز کی ای۔کامرس ویب سائٹ ایمیزون پر دوپہر 12بجے سے خریداری کر پائیں گے۔ اسکے علاوہ ایئربڈز کو ٹیکنو کے 35ہزار سے ذیادہ آف لائن ریٹیل آوٹ لیٹ سے خریدا جاسکے گا۔

ہائی پوڈز ایچ 2 ٹرو وائرلیس آڈیو تجربہ سٹیریو ساؤنڈ ایفکٹ، نوئز کنسیلیشن ٹیکنالوجی، اسمارٹ ٹچ کنٹرول اور 24 گھنٹے نان۔اسٹاپ میوزک کے ساتھ آئے گا۔ یہ ٹی ڈبلیو ایس ہائی پوڈز دو کلر ویرینٹ بلیک اور وائٹ میں آئے گا۔

وائرلیس ایئربڈز ہائی پوڈز کے اسپیسیفیکیشن
ٹیکنو ہائی پوڈز ایچ 2 کو ایک بار چارج کرنے کے بعد 6 گھنٹے تک چلایا جاسکتا ہے۔ پورٹیبل چارجینگ کیس کے ساتھ استعمال کرنے پر اسے 24 گھنٹے تک چلایا جاسکتا ہے۔ صرف 15منٹ کی چارجینگ کے بعد ایچ2 کو 2 گھنٹے تک چلا سکتے ہیں۔

ایئربڈز کو انوائرنمنٹ نوئز کنسیلیشن (ای این سی) تکنیک سے لیس کیا گیا ہے، جس سے آس پاس کی کوئی آواز کانوں تک نہیں پہنچتی، اس سے فون پر بات کرتے وقت یا کوئی آڈیو سنتے وقت آواز کافی واضح ہوتی ہے۔ اس ڈیوائس کو اسمارٹ ٹچ کنٹرولس کے ساتھ ہی آئی پی ایکس 4 پروٹیکشن دیا گیا ہے۔ جو ہائی پوڈز ایچ2 کو پانی سے خراب ہونے سے بچاتی ہے۔ ساتھ ہی فون پر بات کرتے وقت کسی کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے ہائی پوڈز ایچ2 کو اسمارٹ پاپ اپ انٹرفیس سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس بلوٹوتھ کے لیٹسٹ ورژن 5.0 کے ساتھ آتا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ ٹیکنو جلد ہی ٹی ڈبلیو ایس رینج اور اسمارٹ فون کی دنیا میں اپنے نئے پراڈکٹ لانچ کرئے گی۔ اسکے ساتھ ہی کمپنی انٹری لیول اور کفایتی سیگمنٹس میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرئے گی۔

ایئربڈز میں 45ایم اے ایچ کی بیٹری ان بلٹ ہے۔ ہائی پوڈز ایچ 2 کو ایک بار چارج کرنے پر 6گھنٹے تک میوزک سن سکتے ہیں۔ یہ فیچر یوزرس کو لمبے وقت تک شاندار ڈھنگ سے میوزک کی دنیا میں رہنے کا احساس کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر اسے پورٹیبل چارجر کے ساتھ استعمال کیا جائے تو میوزک سننے کا وقت 24گھنٹے تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسکو 15منٹ تک چارج کرنے پر آپ کو دو گھنٹے کا اضافی پلے بیک ٹائم ملتا ہے۔

Tags:

You Might also Like