Type to search

صحت

ایواکاڈو کے فوائد: طاقت سے بھرپور پھل

ایواکاڈو

ہیلتھ ڈسک (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایواکاڈو قدرت کا ایک بہترین پھل ہے، یہ ایک ایسی نعمت ہے جو بہت سے  مسائل کا علاج بھی ہے۔ اسکا سائنسی نام پرسیا آمریکانا ہے۔ جسکا ممکنہ اصل جنوبی وسطی میکسیکو مانا جاتا ہے۔

ایواکاڈو بڑھنے والے وزن کو کنٹرول کرتا ہے۔ ذہنی دباﺅ اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں ایواکاڈو کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایوا کاڈو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

صحت مند بنے رہنے کے لیے ہمیں ڈاکٹر کئی قسم کے پھلوں کا استعمال کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں ایسے غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں جو شاید کھانے کے ذریعہ ہمیں نہ ملتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ پھلوں میں غذائی اجزا کی مقدار کافی طور سے پائی جاتی ہے اور ان میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ ہونے کی امید بھی نہیں رہتی ہے۔ اس لیے پھلوں کا استعمال اور ذیادہ محفوظ مانا جاتا ہے۔

ایسے ہی ایک پھل کا نام ایواکاڈو ہے جسے سبھی لوگ باقاعدگی سے کھاتے ہیں۔ مردوں کی صحت کے لیے یہ سال کئی طریقے سے فائدے پہنچاتا ہے جسکے بارے میں آپ کو یہاں پر بتایا جارہا ہے۔

جسم میں آئے گی طاقت

جسم کو طاقتور بنانے کے لیے آپ کئی قسم کی ورزش کرتے ہیں، لیکن اگر کھانے پینے پر بھی توجہ دیں تو اس سے کافی مدد ملتی ہے۔ ایواکاڈو کا دودھ اور شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم کی پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور آپ کا جسم طاقتور بن سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، باقاعدہ طور سے اپنی روٹین میں کسی کام کو کرنے کے دوران بھی آپ بالکل تھکاوٹ نہیں محسوس کریں گے۔

مردانگی ہوگی مضبوط

اکثر مرد حضرات مردانہ طاقت کو لیکر کافی فکر مند ہوتے ہیں، اور طاقت بڑھانے یا اسے برقرار رکھنے کے لیے آیوروید اور یونانی دوائیں کھاتے ہیں۔ مردانہ طاقت کمزور ہونے کی وجہ سے مردوں کی رومانٹک لائف خراب ہوجاتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ کوالٹی آف لائف پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ وہیں، ایواکاڈو کا استعمال کرنے کی وجہ سے ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو بوسٹ کرنے میں مدد ملتی ہے جسکی وجہ اور مردو طاقت کے کمزور ہونے کا خطرہ کئی گناہ تک کم ہوسکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ بھی ایسے ہی پریشانی سے متاثر رہے ہیں، تو ایواکاڈو کا دودھ کے ساتھ استعمال کرنا شروع کرسکتے ہیں۔

مردوں کو اس طرح کرنا چاہیئے ایواکاڈو کا استعمال
مردوں کو ایواکاڈو کا استعمال کرنے کے لیے دودھ کا بھی استعمال کرنا چاہیئے۔ دودھ کے ساتھ ایواکاڈو کا استعمال کرنے کے لیے سب سے زبردست طریقہ یہ ہے کہ ایواکاڈو پھل کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اسکے بعد اگر آپ چاہے تو اس میں ایک چمچ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔ ابھی ڈرنک کا استعمال کرنے سے مردوں کے جسم کو کئی بہترین فائدے ملیں گے۔ ان میں سے کچھ خاص فائدوں کو یہاں پر بتایا جارہا ہے۔

باڈی بلڈنگ میں ملتی ہے مدد

جم میں پسینہ بہانے والے نوجوان اکثر باڈی بلڈنگ کے لیے طاقت اور جلدی باڈی بننے والے پاؤڈر (سپلیمنٹ) کا استعمال کرتے ہیں۔ اور ساتھ میں غذا لیتے ہیں۔

 باڈی بلڈنگ کرنے والے لوگوں سے اگر آپ انکی ڈائٹ کے بارے میں پوچھیں گے تو وہ ایواکاڈو کا استعمال کرنے کی صلاح ضرور دیں گے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ ایواکاڈو کا استعمال کرنے سے نئی خلیوں کی تشکیل میں کافی مدد ملتی ہے۔

جب آپ باڈی بلڈنگ کے لیے ورزش کرتے ہیں تو خلیے ٹوٹتی ہے-

اور انہی خلیوں کے تیزی سے تعمیر کے لیے ایواکاڈو کا استعمال موثر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )