Type to search

ٹیکنالوجی

ایمبرین ڈاٹ ٹیون ٹی ڈبلیو ایس 29 گھنٹے بیٹری لائف کے ساتھ ہندوستان میں لانچ

ایمبرین ڈاٹ ٹیون

ٹیکنالوجی ڈسک، 3 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمبرین نے اسکی ٹی ڈبلیو ایس لائن اپ میں ڈاٹس میں ٹیون ٹی ڈبلیو ایئربڈز کے نام سے ایک نیا پروڈکٹ پیش کیا ہے-

ان ایئربڈز کی قیمت 2199 روپے ہے- ایمبرین کے مطابق یہ ایئربڈز چارجینگ کیس کی مدد سے 29 گھنٹے تک کا پلے بیک ٹائم دیتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ambrane India (@ambraneindia)

 

دعوی یہ بھی ہے کہ ایئربڈز، سنگل چارج میں 6.5 گھنٹے کا میوزک پلے بیک دیتے ہیں- انہیں بلیک ، پنک اور وائٹ کے سپورٹنگ شیڈس میں لایا گیا ہے اور ایمیزون ، فلپ کارٹ اور ٹاٹا کلک سے خریدا جاسکتا ہے-

دس 10 ڈرائیورس سے لیس یہ ایئربڈز ہائی بیس کے ساتھ مستند ساؤنڈ ایکسپرینس دیتے ہیں-

ہینڈس فری کالنگ کے لیے ہر ایک ایئربڈز میں ڈوئل مائیکروفون لگائے گئے ہیں- ایمبرین ڈاٹس ٹیون ٹی ڈبلیو ایس میں گوگل اسسٹنٹ اور ساری دونوں ہی وائس اسسٹنٹ ایکٹیویشن کی سہولت ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ambrane India (@ambraneindia)

 

انہیں کان میں مضبوطی اور پورے دن آرام سے فٹ رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے-

ہاف ان-ایئر ڈیزائن والے یہ ایئربڈز سلیکون ٹپس کے ساتھ آتے ہیں-

بلوٹوتھ وی5.1 ٹیکنک کی مدد سے یوزرس کو بنا روکاوٹ کنیکٹیویٹی ملتی ہے-

بہترین ساؤنڈ کوالٹی ، انسٹینٹ پیئرینگ ، اسٹیبل کنیکشن اور 10 میٹر تک رینج دینے کا دعوی کیا گیا ہے-

کال میں آسانی اور میوزک کنٹرول جیسے فیچرس دینے کے لیے ایمبرین ڈاٹس ٹیون ٹی ڈبلیو ایس ایئربڈز کو ملٹی فنکشن ٹچ سینسر سے لیس کیا گیا ہے-

انہیں آئی پی ایکس4 ریٹنگ ملی ہے یعنی یہ ایئربڈز پسینے اور پانی سے ہونے والے نقصان سے بچے رہتے ہیں-
اپنی ٹی ڈبلیو ایس لائن اپ میں نئے پروڈکٹ کی لانچنگ پر ایمبرین انڈیا کے ڈائریکٹر ، سچن ریلہان نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹی ڈبلیو ایس پورٹ فولیو کے ایسے پروڈکٹس کے ساتھ آگے بڑھانے میں خوشی ہو رہی ہے-

ان کومپیکٹ ٹی ڈبلیو ایس ایئربڈز میں وہ سب کچھ ہے جو کسی کو بھی اسکی لائف اسٹائل کو بلینس کرنے کے لیے چاہیئے-

اس سے پہلے ایمبرین کی ٹی ڈبلی وایس لائن میں 16 گھنٹے تک کی بیٹری لائف کے ساتھ ڈاٹس 38 ان-ایئر ایئربڈز شامل تھے-

 

ایمبرین ڈاٹ ٹیون کی بیٹری (ہر ایئرفون) 35ایم اے ایچ
بیٹری (کیس) 350ایم اے ایچ
پلے ٹائم سنگل چارج : 6 گھنٹے 30 منٹ (70% والیوم پر)
چارجنگ کیس کے ساتھ پلے ٹائم: 22 گھنٹے
کل پلے ٹائم: 29 گھنٹے
چارج کرنے کا وقت (ایئر فون): 1 گھنٹہ 10 منٹ
چارج کرنے کا وقت (کیس): 2 گھنٹے
اسپیکر ڈرائیور: 13 ملی میٹر
واٹر پروف : آئی پی ایکس4
چارجنگ ٹائپ :ٹائپ-سی

Tags:

You Might also Like