Type to search

ٹیکنالوجی

نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون 35 گھنٹے بیٹری لائف کے ساتھ لانچ

نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون

فاسٹ چارجینگ سپورٹ اور 4 پرکشش کلر آپشن کے ساتھ
بیٹری لائف 35 گھنٹے اور فاسٹ چارجینگ سپورٹ
زبردست فیچرس والا نیک بینڈ 2000 روپے سے کم قیمت میں


ٹیکنالوجی ڈسک، 20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ ویئریبل سیگمنٹ کے ساتھ ہی اسٹیریو سیگمنٹ میں بھی شاندار پروڈکٹس لانچ کرنے والی گھریلو کمپنی نوائس نے بہترین لک اور شاندار فیچرس والا نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون لانچ کیا ہے-

نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون کو ہندوستان میں 19 مئی چہارشنبہ کو لانچ کردیا گیا ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کمپنی کے ملک میں پہلا ٹچ انیبل بلوٹوتھ نیک بینڈ – اسٹائل ایئرفون ہے-

اس ایئرفون میں نیک بینڈ کے سب سے آخر میں ٹچ ان پٹ دیا گیا ہے، نہ کہ ایئربڈز میں- نوائس فلیئر نیک بینڈ میں چار کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے-

کمپنی کا دعوی ہے کہ نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون اس سیگمنٹ کی پہلی ایسی ڈیوائس ہے جو کہ ٹچ کنٹرول فیچر
اس میں ونگ-ٹپ اسٹائل دیا گیا ہے-

اسکے علاوہ ایئرفون میں کمپنی نے سوئفٹ کالر ٹیکنالوجی دی ہے- جو کہ کال آنے پر وائبریشن کرتی ہے- ساتھ ہی یہ انوائرنمنٹل نوائس کینسلیشن (ای این سی) کے ساتھ آتے ہیں-

ونگ ٹپ اسٹائل کے اس ایئرفون کے بارے میں کمپنی کا دعوی ہے کہ اسے سنگل چارج میں 35 گھنٹے تک استعمال کرسکتے ہیں-

 

نوائس فلیئر کی قیمت

ایئرفونس میں آپ کو چار کلر آپشن میں خرید کے لیے دستیاب ہے- وہ ہے، کاربن بلیک، فاریسٹ گرین، مسٹ گرے اور اسٹون بلیو-
نیک بینڈ اسٹائل ایئرفون کو آپ ایمیزون اور نوائس انڈیا کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں-

نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون کی قیمت ہندوستان میں 3999 روپے میں ہے- حالانکہ فی الحال اسے ڈسکاؤنٹ قیمت میں خریدا جاسکتا ہے- جو کہ 1799 روپے ہے-

 

نوائس فلیئر کے اسپیسیفیکیشن
نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون میں 10ایم ایم ڈرائیورس موجود-
اس میں وی 5.0 بلوٹوتھ
ایئرفون میں 10 میٹر تک کی وائرلیس رینج
آٹو پیرینگ اور ڈوئل پیرینگ فیچرس
ایئرفون میں میگنیکٹ ایئربڈز
سوئفٹ کالر ٹیکنالوجی کا استعمال
کال آنے پر ایئرفون میں وائبریشن ہوگا
کال لینے پر صرف جڑے ایئربڈز کو ایک دوسرے سے الگ کرنا ہوتا ہے-
ایئربڈز الگ ہوتے ہی کالج ریسیو ہوجاتا ہے-
اسکے لیے کوئی بٹن دبانے اور فون جیب سے نکالنے کی ضرورت نہیں-

ایئرفونس میں فاسٹ چارجینگ سپورٹ
ہینڈ فری کالنگ
نیک بینڈ میں ٹچ کنٹرول
ڈوئل میکروفون موجود
نوائس کینسلیشن فیچر
سنگل چارج پر 70 فیصدی بیٹری کے ساتھ 35 گھنٹے تک کام کرتا ہے-
آٹھ منٹ کی چارجینگ میں 8 گھنٹے کا استعمال
فل چارج کے لیے 40 منٹ لگتے ہیں
واٹر ریسسٹنٹ کے لیے آئی پی ایکس5 ریٹیڈ
ان ایئرفون کا وزن 37 گرام ہے-

Tags:

You Might also Like