Type to search

ٹیکنالوجی

سکلکینڈی انڈی اے این سی ٹی ڈبلیو ایس ایئرفون 32 گھنٹے کی بیٹری کے ساتھ لانچ

سکلکینڈی انڈی

پہلی بار سکلکینڈی ایئربڈس میں اے این سی فیچر
اس ایئربڈز کے خاص موڈز ساؤنڈ لسٹننگ تجربہ بہتر
ہندوستان میں سکلکینڈی انڈی ایئربڈز کی پری۔بکنگ شروع


ٹیکنالوجی ڈسک،15 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سکلکینڈی انڈی اے این سی کمپنی کا پہلا نوئس کینسلیشن (اے این سی) ٹرو وائرلیس اسٹریو (ٹی ڈبلیو ایس) ایئربڈز ہے، جسے ہندوستان میں مارچ کے مہینے میں لانچ کردیا گیا۔

سکلکینڈی انکارپوریٹڈ پارک سٹی میں واقع ایک امریکی کمپنی ہے، جو ہیڈ فون ، ایئرفون ، ہینڈس فری ڈیوائسز ، آڈیو بیکپیکس ، ایم پی3 پلیئرز اور دیگر مصنوعات کی مارکیٹنگ کرتی ہے۔

یہ ایئرفونس سکلکینڈی ایپ کے ذریعہ کسٹامائزیبل آڈیڈو پرسنل ساؤنڈ فیچر کے ساتھ آتا ہے۔

اسکے علاوہ ایئرفونس میں ٹائل ٹریکر کے ساتھ آتا ہے، جسکا استعمال آپ تب تک سکتے ہیں جب ڈئیواس آپ سے کھو جاتا ہے۔

اس میں امبینٹ لسٹننگ موڈ بھی موجود ہے، جسکو لیکر دعوی کیا گیا ہے کہ اے این سی آن رہنے کے ساتھ 19 گھنٹے تک کی بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔

سکلکینڈی انڈی اے این سی کی قیمت اور دستیابی
خواہش مند گراہک ان ایئرفونس کو خردینے کے لیے سکلکینڈی ویب سائٹ کے ذریعے پہلے سے پری بُک کرسکتے ہیں۔

سکلکینڈی انڈی اے این سی ایئرفونس کی قیمت ہندوستان میں 10،999 روپے ہے۔ یہ ٹرو بلیک کلر آپشن میں خریدی کے لئے دستیاب ہونگے۔

سکلکینڈی انڈی اے این سی کے اسپیسیفکیشنس
ایئرفون واٹر رسسٹنٹس کے لیے آئی پی ایکس4 ریٹیڈ
اس میں 12ایم ایم ڈائنامک ڈرائیورس ہیں
دونوں ایئرپیس میں فل میڈیا کنٹرول اور بلوٹوتھ 5.0 سپورٹ دیا گیا ہے
ایئرفونس میں امبینٹ لسٹننگ موڈ دیا گیا ہے
اسے ایکٹیو کرنے کے لیے مین سینسر پر ٹیپ کرکے ہولڈ کرنا ہے
اس میں ٹائل ٹریکر سپورٹ بھی دیا گیا ہے
غلطی سے ڈیوائس کہیں گم ہوگیا تو آپ ٹائل ایپ کے ذریعہ اّسانی سے ڈھونڈ سکیں گے

سکلکینڈی کا دعوی ہے کہ ہر ایک ایئربڈز میں اے این سی آن رہنے کے بعد 5 گھنٹے کا پلے ٹائم ملتا ہے۔
جبکہ اے این سی آف رہنے پر اسکا استعمال 9 گھنٹے تک کیا جاسکتا ہے۔
چارجینگ کیس کے ساتھ اضافی چارج ہوتا ہے۔
اے این سی آن ہونے پر 14 گھنٹے تک آپ کا ساتھ دیتا ہے۔
وہیں آف ہونے پر اسکا استعمال 23 گھنٹے تک کیا جاسکتا ہے۔
ایئرفونس میں اے این سی آن رہنے پر بھی اسکا استعمال 19 گھنٹے تک کیا جاسکتا ہے۔
وہیں اے این سی آف ہونے پر یہ 32 گھنٹے تک کا پلے ٹائم مہیا کرتا ہے۔
انڈی اے این سی ایئرفون ایسے کیس کے ساتھ آتے ہیں جس میں وائرلیس چارجینگ سپورٹ موجود ہے۔
اس میں ریپیڈ چارج فیچر ہے، جو 10 منٹ کے چارج سے 2 گھنٹے تک کا پلے ٹائم دیتا ہے۔

Tags:

You Might also Like