Type to search

ٹیکنالوجی

سنوکر آئی راکر ایئر بڈز کو انفنکس نے کیا لانچ، قیمت 1499 روپے

سنوکر آئی راکر

ٹیکنالوجی ڈسک،24جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی انفنکس نے ہندوستان میں اپنا پہلا ٹرو وائرلیس (ٹی ڈبلیو ایس) ایئربڈز لانچ کردیا ہے۔ اسکی قیمت 1499 روپے رکھی ہے۔ اور یہ 31 جولائی آن   لائن دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے انہیں سنوکر برانڈ کے تحت لانچ کیا ہے۔انکا نام سنوکر آئی راکر رکھا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایئربڈز گوز ایج ڈیزائن والے ہیں جو سیکوئر (محفوظ) اور کمفرٹیبل فٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ ان ایئربڈز میں 20 گھنٹے کی بیٹری لائف دی گئی ہے۔ اور یہ واٹر رسسٹنٹ بھی ہیں۔

سنوکر آئی راکر کے فیچرس
ایئربڈز میں دیئے گئے ملٹی فنکشنل بٹن کے ذریعہ میوزک کنٹرول کرنے کے علاوہ، کال اٹھانا یا ریجیکٹ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی وائس اسسٹنٹ بھی ایکٹیویٹ کرپاتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان میں شاندار ساؤنڈ کے لیے ہائی۔فائی اسپیکرس اور باس بوسٹ ڈرائیور دیئے گئے ہیں۔

سنوکر آئی راکر کا وزن

یہ کافی لائٹ ویٹ ہیں اور اسکا وزن صرف 4.6گرام کا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اس میں بلوٹوتھ ورژن 5.0 دیا گیا ہے اور یہ آئی پی ایکس 4 ریٹنگ کے ساتھ آتے ہیں۔ اس ریٹنگ کا مطلب ہے کہ پسینہ یا تھوڑی بہت بوندیں بھی یہ خراب نہیں ہونگی۔

سنوکر آئی راکر کی بیٹری

دونوں ایئربڈز میں 40-40 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ یہ 4 گھنٹے کا پلے ٹائم یا چار گھنٹے کی کالنگ دے پاتے ہیں۔ حالانکہ چارجینگ کیس میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، جس سے ان ایئربڈز کو چار بار چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح یوزرس کل 20 گھنٹے انکا استعمال کرپائیں گے۔ انہیں چارج کرنے میں 1.2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

سنوکر آئی راکر کی قیمت
انفنکس نے سنوکر کی قیمت 1499 روپے رکھی ہے۔ انکی فروخت 31جولائی سے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ فلپ کارٹ پر کی جائے گی۔ سیل کے دوران انہیں اسٹاک ختم ہونے تک کی خریدا جاسکے گا۔ یہ تین کلر آپشن میں ملتا ہے۔ بلیو، بلیک، اور وائٹ کلر میں۔

Tags:

You Might also Like