Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا نے لیا ٹینس کو الوداع کہنے کا فیصلہ

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک، 8 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اگلے ماہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ کر لیا ہے۔

 

ان دنوں، ثانیہ، شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کی خبروں کو لے کر بحث میں ہیں، ثانیہ نے اگلے مہینے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس کے دوران اپنے شاندار کیریئر کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ڈبلز رینکنگ میں سرفہرست رہنے والی ثانیہ نے ڈبلیو ٹی اے (ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن) سے اپنے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ ثانیہ نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر کھیل سے ریٹائر ہونے کا ذہن بنالیا تھا لیکن کہنی کی چوٹ کی وجہ سے وہ اگست 2022 میں امریکی اوپن سے باہر ہوگئیں اور پورے سیزن سے دور رہی-

 

 

پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے والی 36سالہ ثانیہ مرزا ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دبئی میں رہے رہی ہے اور وہ اپنے گھریلو میدان پر کھیل کو الوداع کہنا چاہیں گی، دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ ، ایک ڈبلیو ٹی اے 1000 سطح کا ٹورنامنٹ ہے۔ یہ 19 فروری سے شروع ہوگا۔

 

ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ڈاٹ کام سے کہا، میں ڈبلیو ٹی اے فائنلس (پچھلے سیزن) کے بعد کھیل کو الوداع کہنے والی تھی، کیونکہ ڈبلیو ٹی اے فائنلس کے ڈبلز زمرے میں ہماری جگہ پکی تھی-

 

 

امریکی اوپن سے ٹھیک پہلے میری کہنی میں چوٹ لگ گئی تھی، اس لیے مجھے اسکے بعد کے ہر ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا- انہوں نے کہا، ایمانداری سے کہوں تو میں اپنی شرطوں پر جینا پسند کرتی ہوں-

 

اس لیے میں چوٹ کی وجہ سے باہر نہیں ہونا چاہتی تھی، میں نے واپسی کے لیے پریکٹس جاری رکھی تھی، ثانیہ نے ویمنس ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں تین تین گرینڈ سلیم جیتے ہیں-

 

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ چوٹ ان کے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا، ‘ان کی کوشش ہے کہ وہ دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوران دبئی میں کھیل کو الوداع کہہ دیں۔

Tags:

You Might also Like