Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم چھتری والی کا ٹریلر جاری، سیکس ایجوکیشن پر راست بات کریں گی راکل پریت

راکل پریت سنگھ چھتری والی

فلمی ڈسک، 8 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں سیکس پر بات کرنا آج بھی ممنوع ہے- اس کے بارے میں بات چیت کرنے سے ہچکچاتے ہیں، یہاں تک کہ اسکلوں میں بھی اس مضمون کے بارے میں بچوں کو کھل کر سمجھایا-پڑھایا نہیں جاتا ہے-

 

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ کئی طرح کی غلطیاں کربیٹھتےہ یں- سب سے ذیادہ خواتین کو تکلفی برداشت کرنی پڑتی ہے- اس سنیگن موضوع پر بات کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اداکارہ راکل پریت سنگھ نے، فلم چھتری والی فلم میں –

 

راکل پریت سنگھ کی فلم چھتری والی کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جو یہی کہانی کہتا ہے ، زبردست طریقے سے-

 

فلم چھتری والی کے ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ اسکول میں ایک طالب علم ٹیچر سے شہوت کے بارے میں پوچھتا ہے اور ٹیچر ہچکچاتے ہوئے یہ جواب دیتا ہے کہ اگر ایک بڑے دوسرے بڑے پر بیٹھتا ہے تو—- پھر دوسرے سین میں راکل پریت سنگھ کی انٹری ہوتی ہے، جو بالکل سیدھی بات کرنا جانتی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chhatriwali ☔ (@rakulpreet)

لیکن اسکا بوائے فرینڈ جب اسکے قریب آتا ہے تو کنڈوم کا استعمال نہیں کرنا چاہتا- راکل پریت دیکھتیہ ے کہ بیداری نہیں ہونے کی وجہ سے اسکی بھابی دو بار اسقاط حمل کرا چکی ہے اور اس وجہ سے انکی حالت بہت خراب ہوجاتی ہے-

 

 

فلم چھتری والی کا ڈائریکشن تیجس پربھا وجے دیوسکر نے کی ہے- اس میں راکل نے سانیا ڈھینگرا کا کردار نبھایا ہے ، فلم میں سمیت ویاس، ستیش کوشک، ڈولی اہلووالیا، راجیش تیلانگ، پراچی شاہ پانڈیا، راکیش بیدی اور ریوا اروڑہ شامل ہیں۔

 

راکل پریت سنگھ کی فلم ‘چھتری والی’ سینما گھروں میں نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ آپ اسے زی5 پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ 20 جنوری 2023 سے اسٹریم ہوگی-

Tags:

You Might also Like