Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا رائل چیلنجرز بنگلور کی مینٹر بنی

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک، 16 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور نے ہندوستانی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا کو مینٹر مقرر کیا ہے۔

 

 

چہارشنبہ کو فرنچائز نے آسٹریلیا کے بین سوئر کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ سوئر اس وقت نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کوچ ہیں اور گزشتہ سال عالمی فاتح آسٹریلیائی کوچ رہے چکی ہے-

 

تمل ناڈو کے سابق آف اسپنر اور فرنچائز کے ہیڈ ٹیلنٹ اسکاؤٹ ملولن رنگراجن کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ سابق ہندوستانی بلے باز ونیتا وی آر فیلڈنگ کوچ ہوں گی۔

 

 

 

آرسی بی نے سوشل میڈیا پر ثانیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں کی علمبر دار یو تھ آئیکون جس نے اپنے کیر ئیر میں کئی رکاوٹوں کو عبور کیا اور مید ان کے اندر اور باہر چیمپئن رہی۔ ہمیں ثانیہ مرزا کا آرسی بی خواتین ٹیم کی مینٹر کے طور پر خیر مقدم کرنے پر فخر ہے۔”

 

 

اسکے علاوہ فرنچائز نے آر ایکس مرلی کو پاور ہٹنگ کوچ کے طور پر اپنے ساتھ شامل کیا- کافی وقت سے بنگلورو میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے والے مرلی نے مینک اگروال سمیت کرناٹک کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ہے-

 

 

ٹینس میں میجر خطاب جیتنے والے پہلی ہندوستانی ثانیہ مرزا کے اے ٹی پی دبئی اوپن، جو انکا آخری پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے، کے اختتام کے بعد بنگلورو ٹیم کے ساتھ جڑنے کی امید ہے- 36 سالہ ثانیہ نے حال ہی میں ختم ہوئے آسٹریلیاین اوپن سے پہلے ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا-

 

 

 

ثانیہ نے آر سی بی ٹی وی کو بتایا، (مینٹر کے رول دیئے جانے پر) میں تھوڑی حیران ہوئی لیکن میں بہت پرجوش تھی- میں نوجوان لڑکیوں کو یہ احساس دلانے چاہتی ہوں کہ کھیل انکے لیے ایک پیشہ ورانہ آپشن ہوسکتا ہے- میں اگلی نسل کو یہ یقین دلانے میں مدد کرنا چاہتی ہوں کہ بھلے ہی آپ کے سامنے کتنی بھی مشکلیں کیوں نہ ہو، آپ اپنے ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں-

Tags:

You Might also Like