Type to search

Uncategorized

۔72 شہروں میں پہنچا جیو کا ٹرو 5 جی نیٹ ورک

جیو ٹرو5 اڈیشہ

گوالیار، جبل پور، لدھیانہ اور سلی گڑی سے ہوئے کنیکٹ


نئی دہلی، 07 جنوری 2023 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے آج 4 مزید شہروں گوالیار، جبل پور، لدھیانہ اور سلی گڑی میں اپنا حقیقی 5جی نیٹ ورک لانچ کیا۔ جیو واحد آپریٹر ہے جس نے گوالیار، جبل پور اور لدھیانہ میں 5جی خدمات شروع کی ہے۔ مجموعی طور پر ملک کے ، 72 شہر ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑ گئے ہیں۔

ان شہروں میں جیو صارفین کو ‘ جیو ویلکم آفر’ کے تحت مدعو کیا جائے گا اور ان شہروں میں جیو صارفین کو 6 جنوری سے بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس +سپیڈ اور ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔
لانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے، جیو کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں مزید چار شہروں کو شامل کرنے پر خوش ہیں۔

جیو مدھیہ پردیش، مغربی بنگال اور پنجاب میں صارفین کے لیے ترجیحی آپریٹر اور ٹیکنالوجی برانڈ ہے۔ جیو ٹرو 5 جی ریاست کے لوگوں کے لیے سیاحت، مینوفیکچرنگ، ایس ایم ایز، ای گورننس، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا۔ ہم ریاستی حکومتوں اور انتظامیہ کی ٹیموں کے شکر گزار ہیں کہ ان شعبوں کو ڈیجیٹل بنانے کی ہماری کوششوں میں مسلسل تعاون دیا۔

جیو ریلائنس کے ترجمان کے مطابق جیو دسمبر 2023 کے آخر تک ہندوستان کے ہر شہر، ہر تعلقہ میں اپنی ٹرو 5جی خدمات شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Tags:

You Might also Like