Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، 2022 ہوگا آخری سیزن

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک، 19 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھارت کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ سال 2022 ان کا آخری سیزن ہوگا اور اس کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گی۔

بتادیں کہ ثانیہ آسٹریلیائی اوپن میں شرکت کے لیے گئی ہیں۔ وہاں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا اوپن میں ریٹائرمنٹ کو اپنے پہلے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہار کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ کو لیکر پلاننگ کرسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سریزن پورا کھیل پائیں گی یا نہیں کہے نہیں سکتی ہوں۔

ثانیہ نے کہا مینٹینس کورٹ میں واپس آنے، فٹ ہونے، وزن کم کرنے اور ماؤں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، نئی مائیں جتنا ہوسکے اپنے خوابوں کا پلان کریں۔

ثانیہ کا 19 سال کا سفر اب 2022 میں ختم ہوجائے گا، حالانکہ انکے لیے یہ فیصلہ لینا آسان نہیں ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ثانیہ مرزا موجودہ سیزن کے آخر میں ریٹائر ہونگی۔ انہوں نے کہا، اسکے کچھ وجوہات ہے، یہ اتنا آسان نہیں کہ میں کہے دوں کہ اچھا میں اب اور نہیں کھیلنے جارہی، مجھے لگ رہا ہے کہ میری ریکوری میں دیری ہورہی ہے۔ میں نے اپنے 3 سال کے بیٹے کی زندگی خطرے میں ڈال رکھی ہے کیونکہ میں اسکے ساتھ کافی سفر کررہی ہوں۔ مجھے لگ رہا ہے میرا جسم اب جواب دے رہا۔ میرے گھٹنے میں آج کافی درد ہورہا ہے اور میں ایسا اس لیے نہیں کررہی ہوں کیونکہ ہم ہار گئے ہیں لیکن اب لگ رہا ہے کہ چوٹ ٹھیک میں دیر ہورہی ہے کیونکہ میری عمر ہورہی ہے۔

بتادیں کہ ثانیہ نے اپنے کیریئر میں 6 گرینڈ سلیم جیتے ہیں، سال 2016 میں آسٹریلیائی اوپن کے ویمنز ڈبلز ٹائٹل کا خطاب بھی ثانیہ مرزا نے جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سال 2012 میں فرنچ اوپن اور 2014 میں یو ایس اوپن کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔

بتادیں کہ ثانیہ مرزا کی پیدائش 15 نومبر 1986 میں حیدرآباد میں ہوئی۔ انکے والد کا نام عمران مرزا اور والدہ کا نام نسیمہ ہے۔ ثانیہ نے سینٹ میری کالج سے گریجوایشن کیا۔

ثانیہ نے صرف چھ سال کی عمر میں کھیل کے میدان میں قدم رکھا اور ٹینس کھیلنا شروع کیا،  سال 2003 میں باقاعدہ ٹینس کی شروعات کی، ثانیہ معروف پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک سے شادی کی اور انہیں لڑکا ہے۔

Tags:

You Might also Like