Type to search

اسپورٹس

شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے کی شادی

ثنا جاوید شعیب ملک

ٹینس دنیا کی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے الگ ہونے کی افواہوں کے درمیان شعیب ملک نے کیا نکاح، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر۔


اسپورٹس ڈسک، 20 جنوری (اردو پوسٹ) پاکستانی کرکٹر اور ہندوستان کی سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے الگ ہونے کی افواہوں کے درمیان شعیب ملک نے مقبول پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے۔

 

 

 

 

کچھ دن پہلے ہی ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی اور طلاق سے جڑی ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر فلسفیانہ انداز میں اسٹوری پوسٹ کی تھی۔ اس میں انہوں نے شادی اور طلاق کے فیصلے کو مشکل قرار دیا تھا۔

 

 

 

 

ثانیہ نے پوسٹ کے ذریعہ کبھی آسان نہیں ہوتی۔ یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ ثانیہ اور ملک نے طلاق پر کبھی بھی کھل کر بات نہیں کی۔

 

 

 

وہیں شعیب ملک نے ہفتہ 20 جنوری کو اپنی نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے الحمداللہ….

And We created you in pairs”.

شعیب کی اس تصویر پر فینس کے خوب ردعمل آرہے ہیں۔

 

بتادیں کہ کافی وقت سے ثانیہ اور شعیب ایک دوسرے سے الگ رہے رہے تھے، دراصل دونوں نے کھلے طور پر کبھی بھی طلاق کی بات نہیں کی ہے۔ لیکن اب شعیب نے نکاح کرکے یہ بات صاف کردیا ہے کہ وہ اب ثانیہ سے پوری طرح سے الگ ہوگئے ہیں۔

 

 

 

 

بتادیں کہ شعیب نے جس سے دوسرا نکاح کیا ہے وہ بھی طلاق شدہ ہے۔ ثنا جاوید پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے۔ 28 سال کی ثنا پاکستان کے کئی مشہور شو میں نظر آچکی ہے۔

 

 

 

دوسری طرف ثانیہ مرزا اور شعیب کا نکاح سال 2010 میں ہوا تھا۔ بتادیں کہ شعیب اور ثانیہ کا ایک بیٹا بھی جسکا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ ازہان کی پیدائش سال 2018 میں ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ نے شعیب سے الگ رہنے کے دوران کئی ایسی تصویر شیئر کی تھی جس سے یہ بات صاف ہو گیا تھا کہ دونوں کے درمیان اب پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے۔

 

 

 

وہیں ثنا جاوید نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہی اپنا نام بھی بدل کر انسٹاگرام پر ثنا شعیب ملک کردیا ہے۔

 

 

 

 

پاکستانی اداکارہ کو پہچان رومانی سیریل خانی میں صنم خان کا کردار نبھانے سے ملی۔ اسکے بعد اب وہ ایکٹینگ کی دنیا میں بنی ہوئی ہے۔

 

 

 

غور طلب ہے کہ شعیب ملک نے سال 2002 میں عائشہ صدیقی سے شادی کی تھی۔ جسکے بعد سال 2010 میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے ثانیہ مرزا سے نکاح کیا تھا۔

 

 

 

بتادیں کہ شعیب ملک نے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ملک نے صرف ٹیسٹ سے خود کو الگ کیا ہے۔ اپنے کیریئر میں شعیب نے 35 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں تو وہیں 287 ونڈے میچ اپنے کیریئر میں کھیل چکے ہیں۔

 

 

 

 

ٹی 20 میں ملک نے 124 میچ کھیل کر 2435 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ شعیب دنیا بھر کی ٹی20 لیگ میں کھیلتے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگس کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like