Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا کو ملا انسپریشن آف اے جنریشن ایوارڈ

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک، 24 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خوشی کا اظہار کیا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

تصویروں میں ثانیہ مرزا ہلکے نیلے رنگ کی ایک شاندار ڈریس میں نظر آرہی ہے، اور ہاتھ میں انسپریشن آف اے جنریشن کا ایوارڈ لیے خوشی کا اظہار کررہی ہیں-

 

 

 

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ثانیہ مرزا نے فیمینا انڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں باوقار انسپریشن آف اے جنریشن ایوارڈ سے نوازا۔ مداحوں نے ان کی پوسٹ کو مبارکباد کے پیغامات سے بھر دیا-

صرف چھ سال کی عمر میں کھیل کے میدان میں قدم رکھنے والی ثانیہ مرزا نے اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فین کے ساتھ مضبوط رابطہ میں ہے-

 

ثانیہ کی دلکش انسٹاگرام تصاویر اور دلچسپ وڈیوز میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہتی ہیں-

 

قابل ذکر ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہوں کا موضوع رہی۔ کھیلوں کی دنیا میں بڑے پیمانے پر پہچانے جانے والے اس جوڑے کا 4 سالہ دلکش بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔

 

بتادیں کہ ثانیہ نے اپنے کیریئر میں 6 گرینڈ سلیم جیتے ہیں، سال 2016 میں آسٹریلیائی اوپن کے ویمنز ڈبلز ٹائٹل کا خطاب بھی ثانیہ مرزا نے جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سال 2012 میں فرنچ اوپن اور 2014 میں یو ایس اوپن کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔

 

 

بتادیں کہ ثانیہ مرزا کی پیدائش 15 نومبر 1986 میں حیدرآباد میں ہوئی۔ انکے والد کا نام عمران مرزا اور والدہ کا نام نسیمہ ہے۔ ثانیہ نے سینٹ میری کالج سے گریجوایشن کیا۔

Tags:

You Might also Like