Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی ایم32 5جی اسمارٹ فون 5000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ

سیمسنگ گیلکسی ایم32 5جی

سیمسنگ گیلکسی ایم32 5جی اسمارٹ فون میں 5000ایم اے ایچ بیرٹی
پرائمری سینسر 48 میگا پکسل
 اوکٹا کور میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 720 پروسیسر سے لیس


ٹیکنالوجی ڈسک، 26 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ نے چہارشنبہ کے روز ایک نیا مڈ رینج 5جی اسمارٹ فون گیلکسی ایم32 5جی اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایم32 فون 12 5جی بینڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور یہ سیمسنگ ناکس سیکیوریٹی بلٹ-ان کے ساتھ آتا ہے-

یہ اسمارٹ فون اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر سے لیس ہے اور اس میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے-

فون میں نوچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس فون کے سبھی کناروں پر موٹے بیزلز دیئے گئے ہیں- خاص طور پر باٹم کا بیزل کافی موٹا ہے-

فون کو دو کلر آپشن اور کنفیگریشن میں پیش کیا گیا ہے-

سیمسنگ گیلکسی ایم32 5جی کی قیمت

یہ فون سیلٹ بلیک اور اسکائی بلیو کلر آپشن میں آتا ہے- فون کی سیل ایمیزون کے ذریعہ 2 ستمبر دوپہر 1 بجے سے شروع ہوگی-

فون کی قیمت ہندوستان میں 20999 روپے سے شروع ہوتی ہے- اس قیمت میں 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ ملے گا-

فون کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ماڈل بھی آتا ہے- لیکن فی الحال اسکی قیمت کا خلاصہ نہیں کیا گیا ہے-

سیمسنگ گیلکسی ایم32 5جی کے اسپیسیفیکیشنس
فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی ون یو آئی 3.1 پر کام کرتا ہے-
فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی + ٹی ایف ٹی انفینٹی وی ڈسپلے
فون اوکٹا کور میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 720 پروسیسر سے لیس
ریم 8 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج
ایس کارڈ کے ذریعہ اسٹوریج کو 1 ٹی بی تک بڑھانے کی سہولت

سیمسنگ گیلکسی ایم 32 5جی کے کیمرا فیچرس
فون کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے-
پرائمری سینسر 48 میگا پکسل
الٹرا وائیڈ اینگل لینس 8 میگا پکسل
میکرو لینس 2 میگا پکسل
ڈپتھ شوٹر 2 میگا پکسل
سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل

سیمسنگ گیلکسی ایم 32 5جی کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 5000ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ سپورٹ 15 واٹ
میوزک پلے ٹائم 106گھنٹے
وائس کال 36 گھنٹے
ویڈیو پلے ٹائم 20 گھنٹے
انٹرنیٹ کا استعمال 19 گھنٹے
وائی-فائی ، بلوٹوتھ
جی پی ایس
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ اسکینر

Tags:

You Might also Like