Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی ایم51 لانچ، 7000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ

سیمسنگ گیلکسی ایم51

ٹیکنالوجی ڈسک،11ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ گیلکسی ایم51 کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے- گذشتہ ہفتے جرمنی میں پیش کیے گئے سیمسنگ اسمارٹ فون کی سب سے اہم خاصیت 7000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے-

حالانکہ بڑی بیٹری کے علاوہ آپ کو سیمسنگ گیلکسی ایم51 میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ اور ہول پنچ ڈسپلے ڈیزائن ملے گا- اسمارٹ فون سیمسنگ کے ون یو آئی کور پر چلے گا جو ون یو آئی کا اسٹریم لائن ورژن ہے-

سیمسنگ گیلکسی ایم51 کی قیمت

سیمسنگ گیلکسی ایم51 کے 6جی بی ریم ویرینٹ کی قیمت ہندوستان میں 24999 روپے ہے-
جبکہ 8جی بی ریم ویرینٹ کو 26999 روپے میں خرید پائیں گے-
فون کی سیل 18 ستمبر کو دوپہر 12 بجے ایمیزون اور سیمسنگ ڈاٹ کام پر منعقد ہوگی-
اسمارٹ فون چنندہ ریٹیل اسٹورس میں بھی دستیاب ہوگا-

خواہش مند گراہک ایمیزون انڈیا پر 18 ستمبر سے 20 ستمبر کے درمیان خریداری کرنے کے لیے ایچ ڈی ایف سی بینک کارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں 2000 روپے کا ڈسکاؤنٹ ملے گا-

سیمسنگ گیلکسی ایم51 کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم
اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ون یو آئی کور 2.1 پر چلتا ہے
فون 6.7 انچ کا فل ایچ ڈی + سپر ایمولیڈ پلس انفینیٹی او ڈسپلے
ڈسپلے پر کارننگ گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن
اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 730جی پروسیسر
فون میں 8جی بی ریم ہے
کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
کیمرا – 64 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا
سونی آئی ایم ایکس682 سینسر
بارہ 12میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل سینسر
پانچ 5 میگا پکسل کا میکرو کیمرا اور 5 میگا پکسل ڈپتھ سینسر
سیلفی کے لیے 32 میگا پکسل کیمرا

 گیلکسی ایم51 کا فرنٹ اور ریئر کیمرا سیٹ اپ سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس والا ہے-
فون سنگل ٹک، آٹو سوئچ، نائٹ ہائپرلیپس اور مائی فیلٹرس جیسے فیچرس سے لیس ہے-
سیلفی کیمرے کے لیے فون فرنٹ سلو موشن ویڈیو ، 4کے ویڈیو جیسے فیچرس سے لیس ہے-

 اس اسمارٹ فون میں 7000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 25واٹ فاسٹ چارجینگ کو سپورٹ کرتی ہے-
گیلکسی ایم51 کی انبلڈ اسٹوریج 128 جی بی ہے-
فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ (512جی بی ) کے لیے الگ سلاٹ ہے-
کنیکٹیویٹی فیچرس کے لیے 4جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس ، یو ایس بی ٹائپ – سی اور 3.5 ایم ایم آڈیو جیک شامل ہے-
ہینڈ سیٹ میں کنارے پر فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے-

سیمسنگ گیلکسی ایم51 کا مقابلہ مارکٹ میں ون پلس نورڈ جیسے فون سے ہوگا جسکی شروعاتی قیمت 27999 روپے ہے- چیلینج ویوو وی19 سے بھی ملے گا جسے حال ہی میں سستا کیا گیا تھا- اب اسکی شروعاتی قیمت 24990 روپے ہے-

Tags:

You Might also Like