Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای 5جی اسمارٹ فون لانچ

سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای

ٹیکنالوجی ڈسک،2 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای 5جی : ہینڈسیٹ بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے پچھلے سال اکتوبر میں 4جی ویرینٹ کو لانچ کرنے کے بعد اپنے اس ہینڈسیٹ کے 5جی ویرینٹ کو اب ہندوستانی بازار میں صارفین کے لیے چہارشنبہ 31 مارچ کو لانچ کردیا گیا ہے-

سیمسنگ گیکسی ایس20 ایف فون کے 4جی اور 5جی ویرینٹ امریکہ میں پچھلے سال ڈسمبر مہینے میں لانچ کردیئے گئے تھے- لیکن ہندوستان میں اسکا صرف 4جی ویرینٹ ہی اکتوبر میں لانچ کیا گیا تھا- وہیں اب آخرکار اسکے 5جی ویرینٹ کو بھی ہندوستان میں پیش کردیا گیا ہے-

اس فون میں 4500ایم اے ایچ کی بیٹری، وائرلیس چارجینگ 2.0 سپورٹ اور فاسٹ چارجینگ سپورٹ 25واٹ ہے۔ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر سے لیس ہے ، فون میں 8جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

 جبکہ فون کا 4جی ویرینٹ اگزینوس 990 چیپ سیٹ سے لیس ہے- سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای 4جی ویرینٹ کو نیا فرم ویئر ورژن اپ ڈیٹ کے ذریعہ حاصل ہوا ہے، جسکے ساتھ فون کو لیٹسٹ اینڈروئیڈ سیکیورٹی پیچ ملا ہے-

سیکیورٹی کے لیے فون کے بیک پینل پر آپ کو فنگر پرنٹ سینسر نہیں دیکھائی دے گا، کیونکہ اس فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کو جگہ ملی ہے۔ فون کافی پتلا ہے اور ہلکا ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایس20 کے اسپیسیفیکیشن

فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی
سپر ایمولیڈ انفینٹی-او ڈسپلے
ریفریش ریٹ 120ہرٹز سے لیس
کارننگ گوریلا گلاس 3
یہ 407 پی پی آئی پکسل ڈیٹینسی
کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر سے لیس
فون میں 8جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج

فون کے کیمرا تفصیلات
ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
جس میں 12 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا
ایف/1.8 وائیڈ اینگل لینس
آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس)
ڈوئل فیز ڈیٹیشکن آٹو فوکس سے لیس
الٹرا وائیڈ اینگل شوٹر 12 میگا پکسل
ایف/2.2 اپرچر اور 123 ڈگری فیلڈ آف ویو
ٹیلی فوٹو شوٹر ایف/2.0 اپرچر کا 8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل

سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای 5جی کی قیمت اور دستیابی

سیمسنگ گیکسی ایس20 ایف ای 4جی فون کی قیمت ریم اور اسٹوریج کے ساتھ 44999 روپے ہے-
سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای 5جی فون کلاؤڈ لیوینڈر ، کلاؤڈ منٹ اور کلاؤڈ نیوی کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے-

سیمسنگ گیلکسی ایس20 ایف ای 5جی اسمارٹ فون کے سنگل 8جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج کی قیمت 55999 روپے ہے-
لیکن اس فون کو ہندوستان میں انٹروڈکٹری قیمت میں پیش کیا گیا ہے- جو کہ 47999 روپے (جس میں 8000 روپے کا ڈسکاؤنٹ کیش بیک شامل ہے) ہے-

فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
آئی پی68 ریٹینگ کے ساتھ پیش
فون کی بیٹری 4500ایم اے ایچ
وائرلیس چارجینگ 2.0 سپورٹ
فاسٹ چارجینگ سپورٹ 25واٹ
فون 5جی (متابادل)، 4 جی ایل ٹی ای
وائی فائی، بلٹوتھ 5،
جی پی ایس/اے-جی پی ایس،
این ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ-سی پورٹ
ایکسلرومیٹر ، امبیٹ لائٹ سینسر
ژیروسکوپ، ہال سینسر اور پراکسیمیٹی سنسر
فون آپٹیکل ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر سے لیس

Tags:

You Might also Like