Type to search

اسپورٹس

بی سی سی آئی نے آسٹریلیائی دورے کے لیے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کا کیا اعلان

میتھالی راج تاریخ رقم

بی سی سی آئی نے کیا آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

اسپورٹس ڈسک،25 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین نیشنل ویمن سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ایک ٹیسٹ سیریز اور ونڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان 24 اگسٹ 2021 یعنی منگل کے روز کردیا ہے۔

ونڈے سیریز کے تحت تین ونڈے اور اتنے ہی ٹی20 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پچھلے دنوں ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ میں اچھا مظاہرہ کیا تھا۔

 

خاص طور پر کھلاڑیوں کا فیلڈنگ لیول ایک الگ ہی سطح کا تھا اور انہوں نے کافی تعریف بٹوری۔
امید ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف بھی اب بہتر کرکٹ دیکھنے کو ملے گا۔

 

ٹی 20 ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان) ، سمرتی (نائب کپتان) ، شفالی ورما ، جمیما روڈریگز ، دپتی شرما ، سنیہ رانا ، یاستیکا بھاٹیہ ، شیکھا پانڈے ، میگھنا سنگھ ، پوجا وستراکر ، راجیشوری گائیکواڈ ، پونم یادو ، رچا گھوش (وکٹ کیپر) ، ہارلین دیول ، اروندھتی ریڈی ، رادھا یادو اور رینوکا سنگھ ٹھاکر۔

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم: متھالی راج (کپتان) ، ہرمن پریت کور (نائب کپتان) ، شفالی ورما ، پونم راوت ، سمرتی مندھانا ، جمیما روڈریگز ، دپتی شرما ، سنیہ رانا ، یاستیکا بھاٹیہ ، تانیہ بھاٹیہ (وکٹ کیپر) ، شیکھا پانڈے ، جھولن گوسوامی ، میگھنا سنگھ ، پوجا وستراکر ، راجیشوری گائیکواڈ ، پونم یادو ، رچا گھوش ، ایکتا بشت۔

Tags:

You Might also Like