Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی ایم سی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں کے گھر آیا ننھا مہمان

نصرت جہاں ماں

فلمی ڈسک، 26 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں ماں بن گئی ہیں۔ نصرت کو 25 اگست کی رات کولکتہ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا-

اداکارہ نصرت جہاں نے بیٹے کو جنم دیا ہے- بچے کی پیدائش کے بعد نصرت جہاں اور انکا بیٹا دونوں صحت مند ہیں-
اداکارہ کو ایکٹر یش داس گپتا ہاسپٹل لیکر آئے تھے، نصرت جہاں کی اس خبر کے بعد فینس کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں-

نصرت جہاں کے بچے کی ڈیلیوری پارک اسٹریٹ میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nusrat (@nusratchirps)

 

بچے کی پیدائش سے پہلے اداکارہ نے ہاسپٹل سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی- انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ ہی لوگوں کو مثبیت کا میسج دیا-

فوٹو میں نصرت بنا میک اپ کے نظر آئی اور کیپشن میں لکھا – ڈر کے اوپر بھروسہ-
ہاسپٹل میں اداکارہ کا خاص خیال رکھنے کے لیے ایکٹر یش موجود ہے-
بتادیں کہ نصرت نے 19 جون 2019 کو نکھل جین سے شادی کی تھی- دونوں الگ الگ مذہب سے تعلق رکھتے تھے- لیکن شادی کے دو سال بعد دونوں الگ ہوگئے-
بتادیں کہ نصرت جہاں نے سال 2019 میں پہلی بار انتخابی میدان میں قدم رکھا تھا- وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ٹی ایم سی میں شامل ہوئی تھی-
انہوں نے پہلی بار ہی انتخاب لڑا تھا اور بڑی تعداد میں ووٹ پاکر جیت حاصل کی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nusrat (@nusratchirps)

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران کھلاڑی، شترو، کھوکا 420 ، لو ایکسپریس ، جیسی فلموں میں کام کیا-
سیاست میں آنے سے پہلے وہ بنگالی فلموں کی ایک مشہور اداکارہ رہیں۔
بتادیں کہ نصرت جہاں کی پیدائش 8 جنوری 1990ء کو ایک بنگالی گھرانے میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں، انہیں بنگالی فلموں سے کافی شہرت ملی-
نصرت نے سال 2019ء میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کو جوائن کیا اور 2019ء کے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا۔
نصرت نے اپنی فلمی سفر کی شروعات راج چکرورتی کی فلم شوترو سے کیا۔
نصرت کو سال 2010ء میں انہیں فیئر ون مس کولکاتا کا خطاب ملا۔

Tags:

You Might also Like