Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوت پولیس کا فرسٹ لک جاری: ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی سیف علی خان کی فلم

بھوت پولیس پوسٹر

بھوت پولیس کا فرسٹ پوسٹر جاری

ارجن کپور، جیکولین فرنینڈز ، جاوید جعفری اور یامی گوتم اہم رول میں

فلم کی ہدایت پون کرپلانی اور پروڈیوس رمیش تورانی اور اکشے پوری کررہے


فلمی ڈسک، 5 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف علی خان کی نئی فلم بھوت پولیس کا پوسٹر ریلیز کردیا۔ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

سیف علی خان کے شائقین کے لیے بڑی خبر ہے، لمبے وقت سے انکے فین انکی نئی فلم کا انتظار کررہے تھے، انکا انتظار اب ختم ہوگیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس فلم میں سیف علی خان کے ساتھ ساتھ ارجن کپور، جیکولین فرنینڈز ، جاوید جعفری اور یامی گوگم بھی اہم رول میں نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کو پون کرپلانی نے ہدایت دی ہے۔ اس فلم کو رمیش تورانی اور اکشے پوری پروڈیوس کررہے ہیں۔

بالی ووڈ ایکٹر سیف علی خان کی فلم بھوت پولیس کا فرسٹ پوسٹر جاری ہوچکا ہے۔ دراصل سیف کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے اس فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فینس کا جوش دوگنا کردیا ہے۔

 

اس پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے فینس کو یہ بھی بتایا کہ یہ فلم جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈیزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

بھوت پولیس کے اس نئے پوسٹر میں سیف علی خان کافی دلچسپ انداز میں نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف لیدر کی بلیک جیکٹ، آنکھوں میں کاجل لگائے اور گلے میں چین پہنے نظر آرہے ہیں۔

انکے گلے میں ہاتھی کے دانت والی مالا ہے۔ انکے لک سے لگتا ہے کہ سیف فلم میں بھوت بھگانے والے بنے ہیں۔

انہوں نے ہاتھ میں اسپیکچر پکڑا ہوا ہے۔ ایکٹر کے خونخار انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اس فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ’ غیر معمولی (پرانورمل) سے نہ ڈریں اور وبھوتی کے ساتھ محفوظ محسوس کریں۔

بتادیں کہ اس پوسٹر کے ریلیز کے بعد فینس کے زبردست ردعمل مل رہے ہیں۔ بتادیں کہ فینس کو اس فلم کا لمبے وقت سے انتظار تھا۔

Tags:

You Might also Like