Type to search

ٹی وی اور فلم

سیف علی خان برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری کے لیے بالی ووڈ میں مشہور

سیف علی خان

فلمی ڈسک،16 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان آج اپنا 50واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔ سیف علی خان کی پیدائش 16 اگست 1970ء کو ہوئی۔ سیف مشہور کرکٹر نواب پٹودی مرحوم منصور علی خان پٹودی لودھی اور بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔

سیف نے اپنی ایکٹینگ کی شروعات فلم ہرمپرا سے کی۔ انکی پہلی کامیاب فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کھلاڑی تو اناڑی اور یہ دل لگی سے حاصل ہوئی۔ انہیں مقبولیت عامر خان کی فلم دل چاہتا سے ملی۔ انہوں نے فلم سلام نمستے، ریس، پرینیتا، اومکار میں زبردست اداکاری کی۔

سال 2010ء میں حکومت نے ان کو پدما شری سے نوازا۔ سال 2003ء میں فلم کل ہو نہ ہو کے لیے سیف کو فلم فیئر ایوارڈ بہترین معاون اداکاردیا گیا۔ اور سال 2004 میں فلم ہم تم کے لیے نیشنل فلم فیئر ایوارڈ بہترین اداکار کے لیے دیا گیا۔

امریتا سے شادی اور طلاق

سال 1991 میں مشہور اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی۔ امریتا عمر میں سیف سے 12 سال بڑی ہے۔ سیف اور امریتا کا رشتہ ذیادہ لمبا نہیں چل سکا اور بعد میں دونوں الگ ہوگئے۔

ان دنوں سیف علی خان کا ماڈل روزا کیٹلانو نام کی لڑکی کے ساتھ افیئر تھا۔ اداکارہ اور ایکسٹرا میٹریل افیئر اور کچھ نجی وجہ کی وجہ سے سیف اور امریتا کے درمیان جھگڑے بڑھنے لگے اور سال 2004 میں دونوں کا طلاق ہوگیا۔ طلاق کے کچھ وقت بعد سیف کا ایک انٹرویو سامنے آیا تھا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے اور امریتا کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ ساتھ ہی اپنی بے بسی کا بھی اظہار کیا تھا۔

سیف علی نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ طلاق کے بعد سے میں اپنے بچوں سے نہیں ملا ہوں۔ بار بار مجھے میری اوقات یاد دلائی جاتی ہے۔ برا سلوک، طعنوں اور گالیاں، یہ سب میں نے برداشت کی۔ بار بار یاد دلایا جاتا تھا کہ میں کتنا برا والد اور غیر ذمہ دار والد ہوں۔

کرینہ سے ملاقات اور شادی

چھوٹے نواب اور کرینہ فلم ٹشن کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں کو پیار ہوگیا۔ اس سے پہلے بھی سیف اور کرینہ ایل او سی اور اومکارا میں کام کرچکے تھے۔ لیکن تب تک دونوں بس اچھے دوست تھے۔ یہ دوستی دھیرے دھیرے پیار میں بدلنی شروع ہوگئی اور سال 2007 اکتوبر کے بعد دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔

پانچ سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد اکتوبر 2012 میں دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پھر دسمبر 2016 میں کرینہ نے تیمور کو جنم دیا۔

کرینہ اور سیف کی جوڑی بالی ووڈ کی شاہی جوڑی ہے۔ دونوں کی محبت کی کہانی بھی کافی مزیدار ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کرینہ نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سیف سے شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگنے کا پلان بنا لیا تھا۔

کرینہ نے کہا تھا، ہم اپنی پرائیوسی کو لیکر اتنا ذیادہ پریشان ہوگئے تھے کہ ہم نے اپنی فیملی کو دھمکی دے دی تھی کہ اگر ہماری شادی میڈیا میں ذیادہ ہائی لائٹ ہوئی تو وہ دونوں بھاگ جائیں گے۔ ہم نے دیکھا کہ لوگ ہماری شادی کے بارے میں ہر چھوٹی بڑی بات جاننا چاہتے ہیں تو پھر ہم نے اپنی رجسٹرڈ شادی کے فوری بعد ہی میڈیا کو گھر کے چھت سے ہیلیو کیا تھا۔

 

سیف علی خان کے الگ الگ کردار

سیف علی خان ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنے لکس کے ساتھ تجربات کرنے میں کبھی پچھے نہیں ہٹتے۔ انکے الگ الگ کردار ہی انکی بہترین اداکاری کو ثابت کرتے ہیں۔ اس سال 20-2019 کی بات کریں۔ تو سیف نے 4 ایسے کردار نبھائے ہیں جو ایک دوسرے سے پوری طرح ذیادہ جادو ہے۔ کبھی ناگا سادھو تو کبھی تاریخی کردار، لیکن ہر بار سیف نے ناظرین کو تالی بجانے پر مجبور کیا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارا میں سیف علی خان نے ابھمنیو ویر نام کا کردار نبھایا تھا۔ یہ کردار چھوٹا ضرور تھا لیکن اس کردار نے کہانی کو کافی مضبوط کیا۔ سیف اس میں ایک بدمزاج میوزیشن کے لک میں نظر آئے۔

سیف حال ہی میں جوانی دیوانی میں ایک ایسے کردار میں نظر آئے تھے جو شاید ہی کوئی اتنا مشہور ایکٹر نبھانے کی ہمت کرتا۔ فلم میں سیف ایک لاپرواہ اور ایاش ادھیڑ عمر میں نظر آئے۔ اسی فلم سے عالیہ ایف نے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

اس فلم نے بھلے ہی ذیادہ کمائی نہ کی ہو، لیکن سیف کی اداکاری تو تعریف بٹوری۔ فلم میں سیف ایک ناگا سادھو کے کردار میں نظر آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like