Type to search

ٹی وی اور فلم

سیف علی خان کی ویب سیریز تانڈو کا ٹریزر جاری، اگلے سال ہوگی ریلیز

ویب سیریز تانڈو

فلمی ڈسک،17 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان اسٹارر سیریز تانڈو کا ٹریزر ریلیز ہوگیا ہے- یہ ویب سیریز ایمیزون پرائم پر اسٹریم ہوگی- اس سیاسی ڈرامہ کو علی عباس ظفر نے بنایا ہے- ہمانشو مہرا اور علی عباس نے اسے پروڈیوس کیا ہے-

تانڈو کا پریمیر 15 جنوری 2021 کو ہندوستان اور دیگر 200 ملکوں میں جاری ہوگی۔ تانڈو کو ہمانشو مہرا اور علی ظفر نے پروڈیوس کیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر سیف علی خان اپنے کام کو لیکر خوب جانے جاتے ہیں۔ فلموں سے لیکر ویب سیریز تک میں سیف علی خان نے اپنی ایکٹینگ سے لوگوں کا خوب دل جیتا ہے۔

بتادیں کہ اس سیریز کے ذریعہ ڈمپل کپاڈیہ ڈیجیٹل دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

ویڈیو میں رہنما کے طور پر سیف علی خان کے تیور بھی دیکھنے لائق ہے۔ اس ویب سیریز کے ذریعہ ناظرین کو بیدار کیا جائے گا کہ اقتدار اور طاقت پانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

حال ہی میں سیف علی خان کی نئی ویب سیریز تانڈو کا ٹریزر ریلیز ہوا ہے۔ جسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان اپنے کردار سے ایک بار پھر سب کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے۔ تانڈو کے ٹریزر میں سیف علی خان ایک رہنما کے کردار میں دیکھائی دیں رہے ہیں۔

ویب سیریز تانڈو کے ٹریزڑ کی شروعات ایک بھیڑ کے ساتھ ہوتی ہے، جو ہاتھوں میں جھنڈے لیے نظر آرہے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں آواز آتی ہے۔ ہندوستان کو صرف ایک ہی چیز چلاتی ہے، راجنیتی۔ اس ملک میں جو وزیراعظم ہے، وہ ہی راجا ہے۔

علی عباس ظفر کی طرف سے ہدایتکاری میں سیف علی خان کی سیریز تانڈو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔ جو 9 حصوں میں ہے۔ اس سیریز میں سیف علی خان کے ساتھ ساتھ ڈمپل کپاڈیہ ، تگمانشو دھولیا، گوہر خان ، سنیل گرور ، کمود مشرا، کرتیکا کامرا ، انوپ سونی ، سارہ جین دیاس ، کرتیکا اوستھی ، ڈینو موریا اور محمد ذیشان ایوب جیسے فنکار اہم رول میں ہے۔

Tags:

You Might also Like