Type to search

ٹی وی اور فلم

 فلم دیورا سے سیف علی خان کا تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو

فلم دیورا

فلمی ڈسک، 17 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2024 کی سب سے ذیادہ انتظار کی جانے والی فلم دیورا اس وقت بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے- اس فلم میں سیف علی خان ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے اور 16 اگسٹ کو انکی سالگرہ کے موقع پر جونیئر این ٹی آر نے اپنے سوشل میڈیا پر انکے لک کو جاری کیا-

 

 

جونیئر این ٹی آر نے دیورا فلم سے بھیرا کا لک جاری کرتے ہوئے لکھا، ہیپی برتھ ڈے سیف سر- آپ کو بتادیں کہ اس فلم میں جونیئر این ٹی آر سیف علی خان کے کو-اسٹار ہونگے- غور طلب ہے کہ دیورا سے سیف اپنا تیلگو ڈیبیو کررہے ہیں-

 

 

 

 

فلم دیورا کے آفیشل پوسٹر میں سیف علی خان پانی اور پہاڑیوں کے پس منظر میں کھڑے نظر آرہے ہیں، جو بہت ہی دلچسپ ہے-

 

 

یقینی طور سے دیورا مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز بن کر سامنے آیا ہے- 16 اگسٹ کو سیف علی خان اپنا 53 ویں یوم پیدائش منارہے ہیں-

 

 

 

 

سالگرہ کے موقع پر فینس اور اسٹارس ایکٹر کو برتھ ڈے کی مبارکباد دے رہے ہیں- موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے این ٹی آر نے بھی سیف کو بڑا سرپرائز دیا اور دیورا سے سیف کے کردار بھیرا کا لک شیئر کیا-

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر فلم دیورا سے سیف کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ فلم دیورا میں جونیئر این ٹی آر کے علاوہ سیف علی خان، جھانوی کپور اور پرکاش راج مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

 دیورا اگلے سال 5 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے شیڈول کی گئی ہے- فلم دیورا کے ڈائرکٹر کورٹلا شیوا ہیں-

 

 

 

وہیں کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک رومانٹک تصویر شیئر کی ہے کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تازہ تصویر شیئر کی ہے اس تصویر میں کرینہ اور سیف پول کے کنارے فرصت کا وقت گزارتے نظر آ رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like