Type to search

ٹی وی اور فلم

سیف علی خان اور ریتیک روشن کی فلم وکرم ویدھا سمتبر میں ہوگی ریلیز

فلم وکرم ویدھا

فلمی ڈسک، 25 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان اور ریتیک روشن کی فلم وکرم ویدھا پچھلے کئی مہینوں سے بحث میں ہے۔ وہیں حال ہی میں سیف علی خان کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور نے فلم وکرم ویدھا کا  فرسٹ لک شیئر کیا۔

بتادیں کہ یہ فلم ساؤتھ کی فلم وکرم ویدھا کی ہندی ریمیک ہے۔ جس میں آر مادھون ، وجے سیتوپتی ، اداکارہ شردھا سریناتھ، ورالکشمی اہم کردار میں تھے۔

سال 2017 میں آئی تامل فلم وکرم ویدھا کو گائتری اور پشکر نے ڈائریکٹ کیا تھا

 

اداکارہ کرینہ کپور کی طرف سے شیئر کی گئی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان کالے چشمے میں سفید ٹی۔شرٹ پہنے کھڑے ہیں۔

انکے چہرے پر غصہ اور چال میں ایک الگ انداز ہے۔ بتادیں کہ سیف علی خان کی اسی تصویر کو ریتیک روشن نے بھی شیئر کیا ہے۔

فینس تو اس لک کی خوب تعریف کررہے ہیں، لیکن کرینہ کی سیف علی خان کو لیکر کی گئی تعریف آپ کا دل جیت لے گی۔

اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کی ہے۔ اس فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف ایک سیفد کالی داڑھی میں آنکھوں پر چشمہ لگائے غصے بھرے انداز میں سامنے کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی کرینہ کپور خان لکھتی ہے ہسبنڈ ہاٹر ہمیشہ کی طرح، میں اب اور انتظار نہیں کرسکتی۔

اسکے ساتھ ہی انہوں نے فلم کے ریلیز کا بھی اعلان کیا ہے، بتا دیں کہ فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

وہیں ریتیک روشن نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فلم وکرم، لکھا ہے۔ جس سے صاف ہے کہ فلم میں وکرم سیف ہونگے تو ریتیک ویدھا۔

Tags:

You Might also Like