Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم بنٹی اور ببلی 2 کا ٹیزر جاری: کون ہے بنٹی اور ببلی؟

بنٹی اور ببلی 2

فلمی ڈسک، 23 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2005 میں ریلیز ہوئی ابھیشک بچن اور رانی مکھرجی کی فلم بنٹی اور ببلی کے دوسرے پارٹ بنٹی اور ببلی 2 کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں انکے علاوہ گلی بوائے سے مشہور ایکٹر سدھانت چترویدی اور اداکارہ شرواری واگ نظر آرہی ہے-

 

فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ میں اس بار فلم میں ایک نہیں دو-دو بنٹی اور ببلی نظر آنے والے ہیں۔ یہ بات ہم نہیں بلکہ فلم کا ٹیزر بتارہا ہے-

اس فلم کے ذریعہ سیف اور رانی کی سپر ہٹ جوڑی 12 سال بعد ناظرین کو نظر آنے والی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharvari 🐯 (@sharvari)

 

یاد دلادیں کہ فلم کے پہلے پارٹ کے ایک گانے کجرا رے میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے پر ایک گانا فلمایا گیا تھا، یہ گانا کافی مقبول ہوا تھا۔

فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کے ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیف علی خان اور رانی مکھرجی کیمرے کے سامنے میک اپ کر رہے ہیں ، لیکن تبھی دونوں کے پچھے سدھانت چترویدی اور شرواری واگ آجاتے ہیں اورا پنا تعارف دیتے ہیں کہ وہ بھی بنٹی اور ببلی ہے-

رانی اس بات سے غصہ ہوجاتی ہے اور پھر انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ سب آدتیہ چوپڑا نے کیا ہے-

اسکے بعد رانی اپنے میک اپ روم میں چلی جاتی ہے اور سیف علی خان بھی اپنے میک اپ روم میں چلے جاتے ہیں-

بنٹی اور ببلی 2 لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے- یش راج فلمز نے فلم کے ٹیزر کو پوسٹ کیا ہے- بتادیں کہ بنٹی اور ببلی فلم کا پہلا پارٹ سال 2005 میں ریلیز ہوا تھا-

اس فلم میں رانی مکھرجی نے ببلی اور ابھیشیک بچن نے بنٹی کا کردار نبھایا تھا-

اسی کے ساتھ فلم میں امیتابھ بچن بھی اہم رول میں نظر آئے تھے- اب 15 سالوں بعد بنٹی اور ببلی کا سیکوئل ریلیز ہونے جارہا ہے- یہ فلم 19 نومبر کو ریلیز ہوگی-

شرواری واگ کی پیدائش 14 جون 1996 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے دادر پارسی یوتھ اسمبلی ہائی اسکول سے کی- اسکے بعد وہ ممبئی کے روپارلے کالج سے سائنس میں گریجوشین کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharvari 🐯 (@sharvari)

 

انکے والد شیلیش واگ ایک پیشے سے بلڈر ہے اور انکی والدہ نمرتا واگ آرکیٹیکٹ ہے- انکی بہن کستوری واگ بھی آرکیٹیکٹ ہے- انکا ایک چھوٹا بھائی ارنو واگ ہے-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 16 سال کی عمر میں بطور ماڈل کی، اور سال 2013 میں کالج کے دنوں میں کلین اینڈ کلیئر فریش فیس کا خطاب جیتا-

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تین بالی ووڈ فلموں میں کام کیا، جن میں پیار کا پنچنامہ 2، باجی راؤ مستانی ، اور سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی شامل ہے-

سال 2020 میں شرواری فلم فیئر میگزین کے کور پر سنی کوشل کے ساتھ نظر آئی- یہ انکا پہلا فوٹو شوٹ تھا-

Tags:

You Might also Like