Type to search

اسپورٹس

میتھالی راج نے تاریخ رقم کی ، بین الاقوامی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ توڑا

میتھالی راج تاریخ رقم

میتھالی راج نے 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔
انگلینڈ کے سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز کا ریکارڈ توڑا۔
میتھالی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے ذیادہ 10337 رن ہوچکے ہیں۔


اسپورٹس ڈسک، 4 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹیسٹ اور ونڈے ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں تاریخ رقم کی۔

انہوں نے انگلینڈ کے سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز کو پیچھے چھوڑا۔ 38 سالہ راج نے ورسٹر میں تیسرے ون ڈے میں ہندوستانی اننگز کے 24 ویں اوور میں ایڈورڈز کے اسکور کو 10273 سے پیچھے چھوڑ دیا۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں میتھالی نے 86 گیندوں پر 75 رنز کی ناٹ آوٹ انگی کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب رہی۔ اپنی بہترین 75 رن کی انگیز میں میتھالی نے 8 چوکے لگائے۔

انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے شروعاتی دو میچ جیت کر سیریز میں پہلے ہی 0-2 سے برتری قائم کر لی تھی۔
بارش سے متاثر 47-47 اوور کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگیز کی آخری گیند پر 219 رن پر سمٹ گئی۔

ہندوستان نے 46.3 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ مین آف دی میچ میتھالی نے چوکا لگا کر ہندوستان کو شاندار جیت دلائی۔

ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے اسمرتی مندھانا (49) اور شیفالی ورما (19) نے 9 اوورز میں 46 رنز کی شراکت کے ساتھ عمدہ شروعات دلائی۔

میتھالی کا ونڈے میں یہ 58ویں نصف سنچری ہے۔ اپنی بہترین نصف سنچری انگیز کے دوران ہندوستان کپتان نے ایک ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ میتھالی نے انگلینڈ کی ہی چارلوٹ ایڈورڈز کے ریکارڈ کو توڑ کر تاریخ رقم کی۔

بتادیں کہ 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والی میتھالی راج نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 22 سال مکمل کیے ہیں۔

دراصل میتھالی انٹرنینشل کرکٹ میں سب سے ذیادہ رن بنانے والی خاتون بلے باز بن گئی ہے۔ میتھالی نے ایسا کر چارلوٹ ایڈورڈز کے ورلڈ ریکارڈ کو چکنا چور کردیا۔

چارلوٹ ایڈورڈز کے نام انٹرنیشنل کرکٹ میں 10273 رن درج ہے۔ اب میتھالی کے نام انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے ذیادہ رن ہوگئے ہیں۔ انکے نام اب 10337 رن ہوچکے ہیں۔

میتھالی راج کی بہترین انگیز کے دم پر ہندوستانی خاتون نے تیسرا ونڈے میچ 4 وکٹ سے جیتا۔ کپتان کے طور پر بھی میتھالی نے ایک بڑا کارنامہ کردیکھایا ہے۔

اب میتھالی دنیا کی سب سے ذیادہ ونڈے میچ جیتنے والی خاتون کپتان بن گئی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی کپتان بیلنڈا کلارک کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ کلارک نے ونڈے میں 83 میچ جیتے تھے۔

اب میتھالی کے نام ہندوستانی کپتان کے طور پر ونڈے میں کل 84 میچ جیتنے کا کارنامہ درج ہوگیا ہے۔

میتھالی نے اب تک ون ڈے میں 7304 رنز بنائے ہیں ، ونڈے میں بھی ہندوستانی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے خاتون کھلاڑی ہیں۔

بطور کپتان ونڈے میں انہوں نے 6015 رن بنائے ہیں۔ بطور کپتان ونڈے میں سب ذیادہ رن بنانے والی خاتون کرکٹر میں دوسری بلے باز ہے۔

کپتان کے طور پر راج سے ذیادہ ونڈے میں رن صرف چارلوٹ ایڈورڈز کے نام ہے۔ ایڈورڈز نے بطور کپتان ونڈے میں کل 6،728 رنز 220 میچ میں بنائے ہیں۔