Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے سے رانی مکھرجی کی دو سال بعد واپسی

رانی مکھرجی

فلمی ڈسک، 13 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی فلم راجہ کی آئے گی برات میں اہم کردار نبھانے والی رانی مکھرجی نے ہندی فلموں میں چلبلی لڑکی اور ایکشن جیسے کردار نبھا چکی ہے۔ اب وہ اپنی آنے والی فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے میں نظر آنے والی ہے۔ جس کا فرسٹ لک بھی ریلیز کردیا ہے۔

 

فلم مسز چیٹرجی کا فرسٹ لک دیکھ کر ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس فلم میں بھی رانی کا کردار بے حد زبردست ہونے والا ہے۔

 

فلم میکرس نے مسز چیٹرجی کا جو لک جاری کیا ہے اس میں رانی مکھرجی ساڑی پہنے اور اپنے ہاتھ میں ایک ٹیڈی بیئر پکڑے ہوئے نظر آرہی ہے۔

 

رانی مکھرجی کی یہ آنے والی فلم ایک ماں کی سچی کہانی سے متاثر ہے، جس نے اپنے بچوں کو واپس پانے کے لیے اپنے ہمت اور عزم اور طاقت سے پورے ملک کو ہلا دیا ہے۔

 

فلمسازوں نے رانی مکھرجی کی فلم مسز چیٹرجی سے فرسٹ لک جاری کرنے کے ساتھ ہی اسکی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ رانی اس فلم سے پورے دو سال بعد پردے پر واپسی کرنے جارہی ہے۔

زی اسٹوڈیو کے آفیشل انسٹاگرام سے فرسٹ لک جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فلم رانی چیٹرجی ورسز ناروے 3 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

رانی مکھرجی کی فلم کو آشیما چھببر ہدایت دے رہے ہیں، جبکہ اسے مدھو بھوجوانی، منیشا اڈوانی اور نکھل اڈوانی پروڈیوس کیا ہے۔

 

بتادیں کہ رانی نے عامر خان کی فلم ‘غلام’، ‘بچھو’، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘بادل’، ‘بنٹی اور ببلی’، ‘ہچکی’، ‘مردانی، مردانی 2’ جیسی کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like