Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے کا ٹریلر ریلیز

رانی مکھرجی

رانی مکھرجی کی فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے کا ٹریلر جاری
بچوں کے لیے ناروے حکومت سے لڑتی نظر آئی اداکارہ رانی مکھرجی
فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے 21 مارچ کو ہوگی ریلیز


فلمی ڈسک، 24 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رانی مکھرجی کی فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے کا فینس لمبے وقت سے انتظار کررہے تھے اور اب اسکا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے- فلم میں رانی مکھرجی ایک بنگالی خاتون کے کردار میں ہے-

 

 

فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے میں رانی مکھرجی بچوں کے لیے لڑتی نظر آئیں گی- ٹریلر زبردست ہے اور رانی مکھرجی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر حیران کردیا ہے-

 

 

ہندی فلم راجہ کی آئے گی برات میں اہم کردار نبھانے والی رانی مکھرجی نے سال 2019 میں مردانی 2 اور سال 2021 میں بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئی تھی- تب سے انکے فینس انکے اگلے پروجیکٹ کا انتظار کررہے تھے-

 

 

فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے ایک سچے واقعے پر مبنی بتائی جارہی ہے- کہانی ایک مسز چیٹرجی نام کی ایک خاتون کی ہے، جو ناروے میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتی ہے-

 

فلم کے ٹریلر کی شروعات میں دیکھایا گیا ہے کہ مسز چیٹرجی یعنی رانی مکھرجی اپنے دو بچوں کے ساتھ ناروے میں رہے رہی ہے- وہ ناروے میں خاندان کے ساتھ ایک نئی شروعات کرنے کے لیے اپنا ملک چھور کر چلی جاتی ہے-

 

اچانک ایک دن مسز چیٹرجی کو معلوم ہوتا ہے کہ ناروے کی حکومت ان سے انکے دونوں بچوں کا صحیح طرح سے خیال نہیں رکھ پارہی ہے- مسز چیٹرجی بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی ہے- انکے ساتھ ایک ہی بستر پر سوتی ہے، لیکن ناروے حکومت کو یہ سب اپنے قوانین کے خلاف لگتا ہے-

 

یہی سے ایک ماں کی اصلی لڑائی شروع ہوتی ہے، مسز چیٹرجی اپنے بچوں کو واپس لانے کے لیے ناروے حکومت سے لڑجاتی ہے اور کورٹ تک پہنچ جاتی ہے-

 

فلم میں رانی مکھرجی کے علاوہ نینا گپتا، جم سربھ اور انیربن بھٹاچاریہ نظر آئیں گے- فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے 21 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

رانی مکھرجی کی فلم کو آشیما چھببر ہدایت دے رہے ہیں، جبکہ اسے مدھو بھوجوانی، منیشا اڈوانی اور نکھل اڈوانی پروڈیوس کیا ہے۔

 

 

بتادیں کہ رانی نے عامر خان کی فلم ‘غلام’، ‘بچھو’، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘بادل’، ‘بنٹی اور ببلی’، ‘ہچکی’، ‘مردانی، مردانی 2’ جیسی کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like