Type to search

ٹی وی اور فلم

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں شرکت کے لئے ماسٹر کلاس لیں گی رانی مکھرجی

رانی مکھرجی

فلمی ڈسک، 3 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) کے 14ویں ایڈیشن کے لیے نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ یہ ہندوستان سے باہر منعقد ہونے والا سب سے بڑا ہندوستانی فلمی میلہ ہے۔

اس سال کی تقریب کا یو ایس پی کے طور پر جوری میں 82 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلیائی فلم ڈائریکٹر بروس بیرس فورڈ کو شامل کیا گیا ہے- وہیں اب بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا بھی نام سامنے آیا ہے-

 

بالی ووڈ میں اپنی کھرکری آواز سے پہچان بنانے والی رانی مکھرجی انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) کے 14 ویں ایڈیشن میں ایک ماسٹر کلاس کی میز بانی کریں گی۔

 

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا حصہ بنے کی خوشی شیئر کرتے ہوئے رانی مکھر جی نے کہا، میلبورن کے 14 ویں ہندوستانی فلم فیسٹیول میں مدعو ہونے پر میں معزز محسوس کر رہی ہوں۔

 

 

 

 

 ایک فنکار کے طور پر، میں آسٹریلیا میں لوگوں سے ناقابل یقین پیار پانے کے لئے کافی خوش قسمت ہوں اور میں ایک ماسٹر کلاس کے ذریعے سے ہندوستانی سنیما میں اپنے سفر کو شیئر کرنے کے لئے پر جوش ہوں، جسے انعقاد کرنے کے لئے مجھے مدعو کیا گیا ہے۔

 

 

 

انڈین فلم فیسٹیول آگ میلبورن تقریب 11 سے 20 اگست کے درمیان میں آسٹریلیا کے میلبورن آرٹ سینٹر میں ہو گا۔ اس مشہور فلم ایوارڈ میں 20 مختلف زبانوں میں تقریبا 100 فلموں کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی فلم فیسٹیول آف میلبورن میں ماسٹرکلاس کی میزبانی کریں گی۔ میلبورن کے مشہور امیگریشن میوزیم میں یہ میلہ 10 اگست کو ہونے والا ہے۔

 

بتادیں کہ رانی مکھرجی کو پہنچان دلائی، سال 1998 میں ریلیز ہوئی فلم کچھ کچھ ہوتا میں ٹنا ملہوترا کے رول نے رانی کو ہٹ بنا دیا، آپ کو بتادیں کہ رانی سے پہلے یہ رول ٹوئنکل کھننہ کو آفر ہوا تھا یکن ٹوئنکل کے منع کرنے کے بعد رانی کی قسمت چمک گئی.

Tags:

You Might also Like