Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئیں گی اداکارہ شروری واگھ

شروری واگھ

فلمی ڈسک، 11 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابھیشیک بچن ، رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن کی فلم بنٹی اور ببلی کے سیکوئل فلم بنٹی اور ببلی 2 میں اداکارہ شروری واگ نظر آنے والی ہے۔

بتادیں کہ بنٹی اور ببلی 2 میں سیف علی خان ، رانی مکھرجی ، سدھانت چترویدی ، شروری واگھ اہم کردار میں ہونگے۔

 اداکارہ شرواری واگھ پر کچھ بڑے برانڈس کی نظر پڑ گئی ہے- حال ہی میں انہیں ایک مشہور بیوٹی برانڈ نے نئے چہرے کے طور پر منتخب کیا ہے-

انکی پہلی فلم کی ریلیز سے پہلے اتنا بڑا کنٹراکٹ سائن کرنا اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ شرواری آنے والے وقت میں اسٹار اداکارہ بن سکتی ہے-

اس پروڈکٹ کے نئے چہرے کے طور پر منتخب ہونا ہی انکے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اس پروڈکٹ کو پروموٹ اب تک ہندی سینما کی بڑی ہیروئین ہی کرتی رہی ہیں- شرواری کے لیے یہ پہلا موقع ہے جب انہیں اتنے بڑے کسی برانڈ کا ایمبیسڈر بنایا گیا ہے-

معلومات کے مطابق یہ برانڈ کسی کو سائن کرنے سے پہلے کسی بھی اداکار کی طاقت اور طویل مدتی توقعات اور اسکی لمبے وقت کی امیدوں پر نظر ڈالتا ہے-

 

ابھی سے ہی اپنی خوبصورتی اور ایکٹینگ کے ہنر کے ساتھ اداکارہ شروری واگھ ایک بڑی اسٹار کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے-

اتنا ہی نہیں، شرواری واگھ کی آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز کے ساتھ تین فلموں کی ڈیل ہوئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے وائی آر ایف بینر کے تحت ایک اور بڑی فلم سائن کی ہے جسکا اعلان ہونا ابھی باقی ہے-

ذرائع کے مطابق آدتیہ چوپڑا ، شرواری کو لیکر بے حد پرجوش ہیں- شرواری نے کبیر خان کی “دی فورگٹن آرمی” میں بہت اچھا کام کیا تھا-

جسکے لیے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے- اس ڈیجیٹل منی سیریز کے بند ہونے کے بعد وہ بہت بحث میں رہی تھی-
مستقبل کی سب سے بڑی اسٹار بنانے کے لیے آدتیہ چوپڑا انہیں بڑے ہی باریکی سے تیار کررہے ہیں اور اتنے بڑے بیوٹی برانڈ کے کنٹراکٹ کو حاصل کرنا اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آدتیہ ، شرواری کے ساتھ کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں اور وہ کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہے-

بتادیں کہ سال 2005 میں آئی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کا سیکول ہے۔ جس میں بنٹی اور ببلی کے کردار یعنی لیڈ رول نبھانے کے لیے سیف علی خان اور رانی مکھرجی کو چنا گیا ہے۔

کون ہے شروری واگ؟

سال 2020 میں ایمیزون پرائم کی ویب سیریز “دی فارگٹن آرمی” سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شرواری واگ –
فلم میں وہ سنی کوشل کے ساتھ نظر آئی-

اداکارہ شروری واگھ کی پیدائش 14 جون 1996 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے دادر پارسی یوتھ اسمبلی ہائی اسکول سے کی- اسکے بعد وہ ممبئی کے روپارلے کالج سے سائنس میں گریجوشین کیا-

انکے والد شیلیش واگ ایک پیشے سے بلڈر ہے اور انکی والدہ نمرتا واگ آرکیٹیکٹ ہے- انکی بہن کستوری واگ بھی آرکیٹیکٹ ہے- انکا ایک چھوٹا بھائی ارنو واگ ہے-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 16 سال کی عمر میں بطور ماڈل کی، اور سال 2013 میں کالج کے دنوں میں کلین اینڈ کلیئر فریش فیس کا خطاب جیتا-

اسکے بعد انہیں ٹی وی کمرشل کے آفرس ملے ، اور کئی اشتہارات میں بطور ماڈل نظر ائی-

انہوں نے اپنی اداکاری میں مہارت بڑھانے کے لیے جیف گولڈ برگ اسٹوڈیو سے نو ماہ کا ایکشن کورس کیا۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تین بالی ووڈ فلموں میں کام کیا، جن میں پیار کا پنچنامہ 2، باجی راؤ مستانی ، اور سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی شامل ہے-

سال 2020 میں شرواری فلم فیئر میگزین کے کور پر سنی کوشل کے ساتھ نظر آئی- یہ انکا پہلا فوٹو شوٹ تھا-

Tags:

You Might also Like