Type to search

بزنس

دوسری سہ ماہی میں جیو کا خالص منافع بڑھ کر3,728 کروڑروپے ہوگیا

جیو اسپیڈ

 سہ ماہی میں 2300کروڑ جی بی ہوئی ڈیٹا کی کھپت

 ریلائنس جیو گراہک ہر مہینے840منٹ فون پر کررہا ہے بات

 کنیکٹڈ وہیکل‘ کے بازار میں بڑے پیمانے پر اترنے کا منصوبہ


نئی دہلی ۔ 23، اکتوبر (پریس نوٹ) ارب پتی کاروباری مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو کے نمٹ ورک پر، ڈیٹا کھپت میں بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ گذشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے ڈیٹا کھپت50.9فیصد اچھل کر، ستمبر سہ ماہی میں 2300 کروڑ جی بی جاپہنچی ۔ فی کنیکشن ڈیٹا کھپت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ ہر ایک جیو گراہک نے ہر مہینے اوسطاً17.6 جی بی ڈیٹا کا استعمال کیا ۔ ریلائنس انڈسٹریز نے شکروار کو جاری سہ ماہی نتاءج میں یہ اعدادو شمار سامنے آئے ۔

جیو نیٹ ورک پر ہر گراہک نے ہر مہینے اوسطاً 840 منٹ فون پر بات کی ۔ کل ملاکر جیو نیٹ ورک پر دوسری سہ ماہی کے دوران 1.9ٹریلین منٹ بات کی گئی ۔ جیو کے اوسطاً ریونیو فی یوزر ہرماہ یعنی ;ARPU; میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی ۔ پہلی سہ ماہی میں جیو کا اوسطاً ریونیو فی یوزر ہر ماہ (; ARPU 😉 تقریباً 138.2 روپے رہا تھا جو ستمبر سہ ماہی میں %3.7 فیصدی کی بڑھوتری کے ساتھ 143.6روپے جا پہنچا ۔

نتائج کے ساتھ جاری بیان میں ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی نے کہا’’ ہماری ڈیجیٹل سروس بزنس ۔ جیو، بھارت میں براڈبینڈ بازار کی شکل مسلسل بدل رہا ہے اور انڈسٹری کےلئے نئے معیار قائم کررہاہے ۔ ‘‘ جیو فون نیکسٹ کو کمپنی دیوالی سے پہلے بازار میں اتارنا چاہتی ہے ۔ جیو فون نیکسٹ کی لانچ ڈیٹ کے بارے میں کمپنی نے اپنا وعدہ دوہراتے ہوئے کہا کہ ریلائنس جیو اور گوگل ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ دیوالی سے پہلے جیو فون کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے ۔

جیو پلیٹ فارمز کوجولائی سے ستمبر2021 کی دوسری سہ ماہی میں 3,728 کروڑروپے کا خالص منافع ہوا ہے ۔ یہ سال بھر پہلے کے مقابلے %23.5 کی چھلانگ ہے ۔ پچھلے سال یعنی مالی سال2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں خالص منافع 3,019 کروڑ روپے رہا تھا ۔ وہیں ریلائنس انڈسٹریز کامارچ سہ ماہی میں مجموعی خالص منافع پچھلے سال کی مساوی سہ ماہی کے مقابلے 46 فیصدی بڑھ کر 15,479 کروڑروپے ۔

کمپنی نے اپنے بےان میں بتایا کہ 5 جی کی ٹسٹنگ چل رہی ہے اور ابھی تک کے اعداد و شمار کے مطابق بے حد کامیاب ہے ۔ 40لاکھ احاطے جیو فائبر سے کنےکٹ ہوچکے ہیں جبکہ 1کروڑ 60 لاکھ احاطوں کے دروازے تک جیو فائبر پہنچ چکا ہے ۔ کمپنی اب’ کنیکٹڈ وہیکل‘ کے بازار میں بھی بڑے پیمانے پر اترنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ اس نے کئی دیگر سرکردہ آٹوموبائل کمپنیوں کے ساتھ اس کی شراکت داری ہوچکی ہے ۔ بتا دیں کہ ایم جی کار کمپنی کیلئے بھی جیو کنیکٹویٹی سالیوشن فراہم کررہا ہے ۔

Tags:

You Might also Like