Type to search

ٹی وی اور فلم

رانی مکھر جی ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں

رانی مکھرجی

ممبئی، 29 ڈسمبر (اردو پوسٹ) کچھ کچھ ہوتا ہے، ساتھیہ، چلتے چلتے، اور مردانی جیسی فلمیں کرچکی مشہور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی اب ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔

 

 

 

 

بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دے چکی اداکارہ رانی مکھر جی کو فلم انڈسٹری میں آئے ڈھائی دہائیاں ہو چکی ہیں۔ ہچکی فلم کی اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ رانی مکھر جی اب ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔

 

 

 

 

 

غلام فلم کی اداکارہ رانی مکھرجی کے شوہر اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، محبتیں، رب نے بنا دی جوڑی اور بیفکرے جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں-

 

 

 

ایسے میں ہدایتکاری میں اترنے کو لیکر رانی نے کہا، میں ہر چیز کے لیے انشاء اللہ کہوں گی اور آگے کی چیزیں کائنات کے اوپر چھوڑ دوں گی-

 

 

فلم انڈسٹری میں اتنے سالوں سے کام کرتے آرہے کسی بھی شخص کے لیے زندگی میں کبھی کچھ بھی ناممکن جیسی چیزیں نہیں ہوسکتی ہے-

 

 

اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا مجھے فلم بنانا کا ہر پہلو پسند ہے- اگر مجھے مستقبل میں ایسا (ہدایتکار) کوئی موقع ملتا ہے، تو میں اسکا حصہ بننا پسند کرونگی- اتنا ہی نہیں رانی نے فی الحال خود کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے دور رکھنے کا بھی فیصلہ لیا ہے-

 

 

مردانی فلم کی اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا کہ فی الحال میں اپنی پوری توجہ سینما گھروں میں آنے والی فلموں پر مرکوز رکھنا چاہوں گی، جہاں سے میں نے 27 سال پہلے شروعات کی تھی۔

 

 


 

میرے لیے یہ ایک طے شدہ شادی کی طرح ہے ، جہاں ایک بار میں نے بڑے پردے پر شادی کی تھی اور اب میں اس سے پوری طرح محبت میں گرفتار ہوں۔ مجھے کوئی اور پیار نہیں چاہیے۔ میں تھیڑوں کے ساتھ وفادار رہنا چاہتی ہوں۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like