Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ دبینا بنرجی نے شارٹ فلم کے لیے منڈوایا اپنا سر

اداکارہ دبینا بنرجی

ٹی وی ڈسک، 23 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے رام سیتا یعنی ایکٹر گرمیت چودھری اور اداکارہ دبینا بنرجی اپنی خوبصورت لو اسٹوری اور کیمسٹری کی وجہ سے لائم لائٹ میں بنے رہتے ہیں-

دبینا بونرجی اور گرمیت چودھری ٹی وی کی سب سے مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے- گرمیت اور دیبینا بینرجی نے ساتھ سیریل رامائن میں کام کرکے مقبولیت پائی-

دبینا بونرجی اور گرمیت چودھری نے ساتھ میں “شبھو بجویا” نام کی ایک شارٹ فلم میں کام کیا ہے- یہ شارٹ فلم بگ بینگ نام کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے بنائی گئی ہے-

دونوں ہی ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے ہیں، جسکی جھلک گرمیت اور دبینا بینرجی کے سوشل میڈیا پوسٹ پر دیکھنے کو ملتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Debina Bonnerjee (@debinabon)

 

گرمیت اور دبینا بنرجی کی شادی کو 10 سال سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے- ایسے میں اب دبینا بنرجی اور گرمیت نے ایک ساتھ شارٹ ویڈیو بنایا ہے- اس شارٹ فلم کا نام سوبھی بیجایا ہے- یہ فلم بگ بینگ نام او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا-

اداکارہ دبینا بنرجی کا نام خوبصورتی ، فیشن ، اسکین کیئر، ٹیلنٹ وغیرہ کے لیے جانی جاتی ہے- حالانکہ اپنی سب سے حالیہ فلم کے لیے انہیں یہ سب الگ رکھنا پڑا- کیونکہ اس میں انہوں نے ایک بیمار شخص کا کردار نبھایا ہے-

شبھو بجویا کا کردار ، ایک سپر ماڈل کے طور پر شروع ہوتا ہے، جس میں پرفیکشن کے لیے دبینا کو کچھ ہفتوں کے لیے ورزش کرنے اور پروٹین سے بھرپور خوراک لینے کی ضرورت تھی، تاہم شبھو بجویا اس میں ناکامیاب رہی، جس سے اسکے اندر بڑے جسمانی تبدیلیاں ہونے لگی- اس بدلاؤ کے لیے شوبھا عرف دبینا کو گھنٹوں مصنوعی ادویات سے گذرنا پڑا-

غور طلب ہے کہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے اور لڑکی کی ہے جو ایک خوشحال زندگی گذار رہا ہے، لیکن ایک حادثے کی وجہ سے سب کچھ بدل جاتا ہے-

اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا لک شیئر کیا ہے- لک کی بات کریں تو دبینا بینرجی شارٹ فلم میں سر منڈوایا ہوا ہے- دبینا بنرجی نے یہ ریئل لائف میں نہیں کیا ہے- انہوں نے میک اپ کی مدد سے خود کو گنجا دیکھایا ہے-

دبینا بنرجی اور گرمیت کے کیرئر کی بات کریں تو ، گرمیت نے کئی ہٹ سیریلس میں کام کیا ہے، جس میں گیت-ہوئی سب پرائی، پنرویواہ ، زندگی ملے گی دوبارہ، شامل ہے-

وہ ٹی وی کے بعد فلموں میں بھی اپنی قسمت آزما چکے ہیں- وہ آخری بار فلم “دی وائف” میں نظر آئے تھے-
وہیں دبینا بنرجی کئی سیریلس کا حصہ رہ چکی ہے- جس میں سنتوشی ماں، وش-ایک زہریلی کہانی، یہ ہے ہم، شامل ہے- وہ آخری بار علاالدین – نام تو سنا ہی ہوگا، میں نظر آئی تھی-

شبھو بجویا شارٹ فلم کے ذریعہ گرمیت – دبینا بنرجی کی جوڑی 11 سالوں کے بعد اسکرین پر ساتھ میں واپسی کی ہے-

فلم کے لیے بنگالی رسم و رواج کی شادی کے سکیوئنس کو شوٹ کیا گیا تھا- یہ شارٹ فلم رام کمل مکھرجی نے بنائی ہے-

دبینا بینرجی کی پیدائش 18 اپریل 1983 کو ہوئی- انکا پہلا ٹی وی کردار سال 2005 میں تامل ٹی وی پر نشر ہوا شو مایاوی تھا-

انہوں نے سال 2003 میں ہندی فلم انڈین بابو میں کام کیا، اسکے بعد تیلگو، کنڑ ، ہندی فلموں میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like