Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ رادھیکا آپٹے برتھ ڈے اسپیشل : تھیٹر اور فلموں کی کامیاب اداکارہ

رادھیکا آپٹے

فلمی ڈسک، 7 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے آج اپنی سالگرہ منا رہی ہے- اداکارہ رادھیکا آپٹے اپنی اداکاری سے ایک الگ چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہے۔ بالی ووڈ فلموں کے علاوہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی کافی مصروف ہے۔

رادھیکا 7 ستمبر 1985 کو تامل ناڈو کے ویلور میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئی تھی- رادھیکا ایسی اداکارہ ہے انہوں نے ہندی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا- رادھیکا نے ہندی، مراٹھی، ٹامل، تیلگو، ملیالم ، بنگالی اور انگریزی فلموں میں کام کیا-

انہوں نے اسکولی پڑھائی تلک نگر ہائی اسکول، مہاراشٹرا سے لی- کالج کی پڑھائی کالج فرگوسن، پونے سے کی-
معاشیات اور ریاضی میں بیچلر کی ڈگری اور ڈانس اسٹڈیز میں ڈپلومہ کیا-

پونے میں رہتے ہوئے تھیٹر سے جڑ گئی۔ اسکے بعد انہوں نے ممبئی جانے کا فیصلہ کیا۔ شروعات میں رادھیکا ممبئی میں پینگ گیسٹ میں رہتی تھی۔
انکے والد کا نام چارودت آپٹے ہے اور وہ پیشہ سے ڈاکٹر ہے- انکی والدہ بھی ڈاکٹر ہے اور بھائی کا نام کیتن آپٹے ہے-
رادھیکا کھتک ڈانسر ہے انہوں نے اٹھ سال اسکی ٹریننگ لی- انہوں نے آٹھ سال تک روہنی بھاٹے سے کتھک سیکھا۔

اداکارہ رادھیکا آپٹے ایک اداکارہ ہیں۔ انہوں نے تھیٹر میں اداکاری سے آغاز کیا اور سال 2005 میں ہندی فلم واہ لائف ہو تو ایسی میں مختصر کردار سے ڈیبیو کیا-

آپٹے کا پہلا مرکزی کردار سال 2009 میں بنگالی سوشل ڈرامہ انتہین میں تھا۔ انہوں نے سال 2015 میں تین ہندی فلموں میں سپورٹنگ کام کیا جن میں بدلا پور، کامیڈی ہنٹر اور مانجھی شامل ہے-

اداکارہ رادھیکا آپٹے نے تین نیٹ فلکس پروڈکشن میں اداکاری کی۔ لسٹ اسٹوریز، سیکرڈ گیمز، ہارر منی سیریز غول شامل ہے-
بولڈ ، خوبصورت ، بنداس – بالی ووڈ میں رادھیکا آپٹے کی یہی پہچان ہے- پر یہ پہچان کے لیے رادھیکا نے لمبی جدوجہد کی ہے- 7 ستمبر کو 34 سال کی ہوچکی ہے-

اداکارہ رادھیکا آپٹے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2005 میں شاہد کپور کی فلم واہ لائف ہو تو آسی سے کیا تھا۔ لیکن انہیں شہرت سال 2011 میں آئی فلم شور ان دی سٹی، سے ملی- تب سے اب تک انہوں نے کئی ہٹ اور شاندار فلمیں کی ہیں- اس میں اندھا دھن، لسٹ اسٹوری، پیڈ مین، فوبیا، مانجھی ، بدلا پور، اور پارچڈ جیسی فلمیں ہیں- اسکے علاوہ نیٹ فلکس کی کئی سیریز میں بھی انکے رول کی تعریف کی گئی-

رادھیکا نے کئی بولڈ سین کیے ہیں- اس میں پارچڈ اور دی ویڈنگ گیسٹ سب سے خاص ہے- رادھیکا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے- بڑی تعداد میں فینس انہیں نیٹ ورکنگ سائٹ پر فالو کرتے ہیں- اسکے علاوہ سال 2015 میں انوراگ کیشپ نے ایک شارٹ فلم بنائی تھی- جو صرف انٹرنیشنل مارکٹ کے لیے تھی- اس فلم کے بولڈ سین لیک ہوگئے تھے- اس سے رادھیکا کو کافی جذباتی جھٹکا بھی لگا تھا-

فلموں سے کچھ بریک لیکر رادھیکا نے لندن میں رہے کر ڈانس سیکھا۔ رادھیکا کا ماننا ہے کہ لندن میں رہنے سے انکی زندگی پوری طرح بدل گئی۔ انکے سوچنے کا طریقہ بھی بدل گیا۔ لندن میں ہی رادھیکا کی ملاقات بینیڈکٹ ٹائلر سے ہوئی۔رادھیکا کی پرسنل لائف کی بات کریں تو انہوں نے بینیڈکٹ ٹائلر سے سال 2012 میں شادی کی تھی-

 

View this post on Instagram

 

It’s too humid.

A post shared by Radhika (@radhikaofficial) on

 

کیریئر کی شروعاتی دن تھے، تامل فلموں میں کام کرنے کے دوران ایک فلم کے سیٹ پر انکا پہلا دن تھا- شوٹ کے بعد ایک مشہور ساؤتھ ایکٹر انکے پاس آیا اور پیروں میں گدگدی کرنے لگا- رادھیکا او اس ایکٹر کی وہ پہلی ملاقات تھی- رادھیکا نے خلاصہ کیا کہ جب وہ ایکٹراپنی حد پار کرنے لگا تو انہوں نے اس ایکٹر کو ایک زوردار طمانچہ لگا دیا- نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں انہوں نے اس بات کا خلاصہ کیا-

اداکارہ رادھیکا آپٹے نے سال 2012 میں پرکاش راج کی فلم دھونی سے تامل فلموں میں ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد انہوں نے ساؤتھ کی کئی فلموں میں کام کیا- ان میں رجنی کانت کے ساتھ انکی بلاک بسٹر فلم کابلی بھی شامل ہے-

انہیں سال 2016 میں انڈین فلم فیسٹول آف لاس انجیلس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم پارچڈ کے لیے ملا-
سال 2017 میں ریبیکا فلم فیسٹیول ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بالی ووڈ فلم میڈلی کے لیے ملا- سال 2018 میں ووگ ڈیجیٹل ایوارڈ ملا-

Tags:

You Might also Like