Type to search

ٹی وی اور فلم

رادھیکا آپٹے نے شیئر کی بکنی فوٹو، کہا اچھا لگ رہا ہے لاک ڈاؤن

رادھیکا آپٹے

فلمی ڈسک،21اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے بھی پوری دنیا کی طرح کی لاک ڈاؤن میں ہے، اور گھر کے اندر ہی وقت گذر رہی ہے۔

لیکن خاص بات یہ ہے کہ جہاں کئی ستارے لاک ڈاؤن سے تنگ آچکے ہیں۔ وہیں رادھیکا کو لاک ڈاؤن اچھا لگ رہا ہے۔

اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بات کہی بھی ہے۔ رادھیکا آپٹے نے لاک ڈاؤن کو لیکر اس پوسٹ کے ساتھ ہی اپنی ایک پرانی بکنی فوٹو بھی پوسٹ کی ہے۔ رادھیکا آپٹے کی یہ پوسٹ اور فوٹو ہی سوشل میڈیا پر خوب دیکھا جارہا ہے۔

 

اس تصویر میں اداکارہ رادھیکا آپٹے سمندر میں انجوائے کرتی نظر آرہی ہے۔ اداکارہ نے فوٹو میں پولکا ڈاٹیڈ بکنی پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا، یہ لاک ڈاؤن اچھا لگ رہا ہے۔ اداکارہ کے اس فوٹو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔

رادھیکا آپٹے نے شاہد کپور کی فلم واہ! لائف ہو تو ایسی سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ اسکے بعد رادھیکا آپٹے نے ہندی کے علاوہ تامل، تلگو ، ملیالم ، بنگالی اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا۔

بالی ووڈ میں انکی پیڈ مین اور مانجھی کو کافی پسند کیا گیا۔ اسکے علاوہ رادھیکا  کا جادو نیٹ فلکس پر بھی چھایا ہوا ہے۔ سکریڈ گیمس جیسی سیریز نے رادھیکا آپٹے کے کیریئر کو اور بھی اونچائی پر پہنچا دیا ہے۔

Tags:

You Might also Like