Type to search

ٹی وی اور فلم

رادھیکا آپٹے کی فلم مسز انڈر کور کا ٹریلر جاری

مسز انڈر کور

رادھیکا آپٹے کی فلم ‘مسز انڈر کور’ کا ٹریلر ریلیز

مسز انڈر کور میں رادھیکا آپٹے ہاؤس وائف اور ایجنٹ درگا بن کر ہوش اڑا رہی ہیں۔

مسز انڈر کور’ 14 اپریل کو زی5 پر ریلیز ہوگی اور مداح اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں


فلمی ڈسک، 31مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چند روز قبل میکرز نے رادھیکا آپٹے کی فلم ‘مسز انڈر کور’ کا ٹیزر جاری کیا تھا، جس کو زبردست رسپانس ملا تھا اور اب اس کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ رادھیکا آپٹے ‘مسز انڈر کور’ میں اب تک کے انوکھے کے کردار میں نظر آئیں گی۔

 

 

 رادھیکا نے اب تک رومانوی سے لیکر سسپنس تھرلر تک مختلف کردار ادا کیے ہیں، لیکن یہ بالکل مختلف ہے۔ ‘مسز انڈر کوور’ میں رادھیکا آپٹے دیکھنے میں ایک عام گھریلو خاتون ہیں، لیکن حقیقت میں وہ ایک خفیہ ایجنٹ ہے جو رات کو دشمنوں پر حملہ کرتی ہے۔

 

مسز انڈر کوور کا ٹریلر وائرل ہو گیا ہے اور مداح اداکارہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رادھیکا آپٹے دن میں ایک گھریلو خاتون کے طور پر رہتی ہیں اور رات کو گھر والے سوتے ہی فوراً خفیہ ایجنٹ بن جاتی ہیں۔ پھر اندھیری راتوں میں، وہ دشمنوں کو ختم کرنے کے لیے ویران سڑکوں پر نکل پڑتی ہے۔

 

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار راجیش شرما، جو اسپیشل فورس کے رکن ہیں، رادھیکا کو فون کرتے ہیں اور اسے کیس سونپتے ہیں۔ راجیش شرما رادھیکا کو بتاتے ہیں کہ وہ موقع آ گیا جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھی۔ اس کے بعد رادھیکا کو ایک سیریل کلر کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔

اس سیریل کلر کا نشانہ خواتین ہیں جو بے خوف ہیں اور آزادانہ طور پر کام کرتی ہیں۔ پہلے تو رادھیکا آپٹے انکار کرتی رہتی ہیں، لیکن بعد میں راضی ہوجاتی ہیں اور پھر گھریلو خاتون کا اپنا اوتار چھوڑ کر اپنے پرانے اوتار پر واپس آجاتی ہیں۔ یعنی وہ خفیہ ایجنٹ بن جاتی ہے۔

‘مسز انڈر کوور’ 14 اپریل کو زی5 پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں رادھیکا آپٹے اور راجیش شرما کے علاوہ روشن بھٹاچاریہ، صاحب چٹوپادھیائے، اندراشیش رائے اور بسواجیت چکرورتی جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ اس سے قبل رادھیکا آپٹے نیٹ فلکس کی فلم ‘مونیکا، او مائی ڈارلنگ’ میں نظر آئی تھیں۔

Tags:

You Might also Like