Type to search

اسپورٹس

جوالا گٹا برتھ ڈے اسپیشل : بیڈمنٹن کی مشہور کھلاڑی

جوالا گٹا

اسپورٹس ڈسک، 7 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کو گولڈ دلانے والی ڈبلز جوڑی میں سے ایک جوالا گٹا کی گنتی ہندوستان کے ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں ہوتی ہے۔

جوالا گٹا کی پیدائش 7 ستمبر 1983 کو مہاراشٹر کے وردہ میں ہوئی۔ انکے والد ایم کرانتی ہندو ہے۔

ایک اور ماں یلن چین سے ہے۔ انکی ماں یلن گٹہ پہلی بار 1977 میں اپنے دادا جی کے ساتھ ہندوستان آئی تھی۔ جوالا کی ایک چھوٹی بہن ہے ، جس کا نام انسسی گٹا ہے۔ جوالا گٹہ کی ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے ہوئی اور یہی سے انہوں نے بیڈمنٹن کھیلنا بھی شروع کیا۔

جوالا کے والد روزآنہ اسے اسکوٹر پر بیٹھا کر گھر سے 38 کلومیٹر دور لال بہادر اسٹیڈیم لے جاتے اور لاتے۔ وہاں جوالا نے ایم ایس عارف کی نگرانی میں بیڈمنٹن سیکھی۔ اس وقت وہ چار سال کی تھی۔

کم عمر سے ہی جوالا گٹا نے ایس ایم عارف سے ٹریننگ لینا شروع کردیا تھا۔ ایس ایم عارف ہندوستان کے مشہور اسپورٹس کوچ ہیں جنہیں درونا چاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پہلی بار 13 سال کی عمر میں انہوں نے منی نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتا تھا۔

گلاسگو میں منعقد کامن ویلتھ گیمز 2014 میں جوالہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سال 2000 میں جوالا گٹا نے 17 سال کی عمر میں جونیئر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتا۔ اسی سال انہوں نے شروتی کورین کے ساتھ ڈبلز میں جڑی بناتے ہوئے ویمنز کے ڈبلز جونیئر نیشنل بیڈ منٹن چیمپین شپ اور سینئر نیشنل بیڈ منٹن چیمپین شپ میں جیت حاصل کی۔ شروتی کے ساتھ انکی جوڑی کافی لمبے وقت تک چلی۔ سال 2002 سے 2008 تک لگاتار سات بار جوالہ نے ویمنز کے نیشنل ڈبلز مقابلے میں جیت حاصل کی۔

ویمنز ڈبلز کے ساتھ ساتھ جوالہ نے مکسڈ ڈبلز میں بھی کامیابی حاصل کی اور ہندوستان کی ڈبلز میں سب سے بہترین کھلاڑی بنی۔ سال 2010 کامن ویلتھ گیمز میں بھی جوالہ نے اپنے پارٹنر اشونی پونپا کے ساتھ ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ کامن ویلتھ گیمز کے بعد سے ایک بار پھر جوالہ ہندوستانی بیڈمنٹن میں بحث کا موضوع رہی۔

میدان میں بائیں ہاتھ سے تیز شاٹ لگانے والا جوالہ نجی زندگی میں بھی کافی تیز اور بحث کا موضوع بنی رہتی ہے۔

اپنی خوبصورتی اور بولڈنیس کو لیکر اکثر سرخیوں میں رہنے والی جوالا کا تنازعات سے بھی گہرا رشتہ رہا ہے۔ بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال پر بھی وہ آئے دن کمنٹ کو لیکر سرخیوں میر رہتی ہے ۔ بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ جوالا گٹا نے اپنے ساتھی بیڈمنٹن کھلاڑی چیتن آنند سے شادی کی تھی۔ حالانکہ کچھ سالوں بعد انکا طلاق ہوگیا۔

 جوالا نے سال 2005 میں بیڈ منٹن کھلاڑی چیتن آنند سے شادی کی تھی۔ 29 جون 2011 کو انہوں نے اپنے شوہر چیتن آنند سے طلاق لے لیا۔

بیڈمنٹن کیریئر کے دوران ، جوالا گٹا کو اپنے بیڈمنٹن کھلاڑی چیتن آنند سے پیار ہوگیا اور انہوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔ بعد میں 17 جولائی 2005 کو چیتن اور جوالا شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے طلاق کی وجہ جوالا گٹا کا کسی اور سے افیئر بتایا گیا تھا۔ ایسا کہا گیا کہ جوالا کی زندگی میں کوئی اور آگیا ہے جسکی وجہ سے چیتن نے انہیں طلاق دیا ہے۔ سابق کرکٹر کپتان محمد اظہر الدین کے ساتھ جوالہ کے افیئر کی خبروں کو طلاق کی اہم وجہوں میں سے ایک بتایا گیا۔ ادھر اظہر الدین نے ان خبروں کو بکواس بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف اچھی دوست بتایا۔ جوالا نے بھی اسے افواہ بتایا تھا۔

سال 2013 تک جوالا نے 14 بار نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ جوالا 6 سال کی تھی جب بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔ جوالا بیڈمنٹن سے پہلے ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا۔ لیکن بعد میں جوالا کی دلچسپی بیڈمنٹن میں رہی۔

جوالا نے ورلڈ بیڈمنٹن چیمپین شپ اور نیشنل، اسٹیٹ اور کامن ویلتھ لیول پر بیڈمنٹن میں کئی میڈل جیتے ہیں۔ جوالہ نے سال 2012 میں منعقد کیے گئے لندن اولمپک میں بھی ڈبلز کھیلا لیکن کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس دوران انکے جوڑی دار اشونی تھے۔

سال 2011 میں جوالا کو انکی کامیابیوں کے لیے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جوالا نے فلموں میں بھی کام کیا، جوالا نے فگلی اور تیلگو رومانٹک فلم گوں جاری میں نظر آچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like