Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم فارنسک کا ٹریلر ریلیز، وکرانت میسی اور رادھیکا آپٹے اہم رول میں

فلم فارنسک

فلمی ڈسک، 10 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اور فلم اداکارہ وکرانت میسی فلم حسین دلروبہ میں تاپسی پنوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب مشہور اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ساتھ فلم فارنسک میں نظر آئیں گے-

یہ اعلان کرنے کے بعد کہ فارنسک سیدھے زی5 پر ریلیز ہوگی، فلمسازوں نے اب سائیکولوجیکل تھریلر کا ٹریلر جاری کردیا ہے جو آپ کو چونکا دے گا-

فلم فارنسک میں اداکار فارنسک میسی ، جونی کھنہ کے کردار میں نظر آئیں گے جو ایک فارنسک افسر ہوتے ہیں اور اداکارہ رادھیکا آپٹے پولیس افسر میگا شرما کے رول میں نظر آئیں گی-

بتادیں کہ فارنسک اسی نام کی ملیالم فلم کی ہندی ریمیک ہے- وشال فوریا کی ہدایت میں بنی اور منی فلمز اور سوہام راک اسٹار انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے پروڈیوس کیا-

 

فلم فارنسک میں پراچی دیسائی، وندو دارا سنگھ اور روہت رائے اہم کرداروں میں ہے، اسے 24 جون کو زی5 پر پریئیمر ہوگا-

جیسا کہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فارنسک ایک سنسنی خیز تھریلر ہے، جہاں نوجوان لڑکیوں کی انکی سالگرہ پر چونکانے والے طریقے سے قتل کردیا جاتا ہے-

 

جیسے جیسے ایڈوانس فارنسک تکنیکوں کی مدد سے نئے ثبوت سامنے آتے ہیں، مشتبہ شخص بدلتا رہتا ہے اور معمہ بڑھتا رہتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Radhika (@radhikaofficial)

 

حالانکہ جب زبردست جوڑی جانی (وکرانت) اور میگھا (رادھیکا) معاملے کو سلجھانے اپنے انفرادی اور پیشوہ ورانہ زندگی کی قیمت چکاتے ہوئے انکی زندگی پوری طرح سے پلٹ جاتی ہے-

سال 2013 میں آئی فلم لوٹیرا سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے اداکار وکرانت میسی نے کہا، فارنسک ماہرین کو اتنا کم درجہ دیا گیا ہے، اور مجھے خوشی ہے کہ بالی ووڈ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک فارنسک ماہر کے ساتھ ایک فلم ہے-

جس طرح ایک اچھے ہدایت کار کے بنا ایک اچھی اسکرپٹ ادھوری ہے، میرا ماننا ہے کہ ایک اچھے فارنسک ماہر کے بنا ایک کرائم کیس ادھورا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم فلم کے ذریعہ اس پیشہ کے ساتھ انصاف کرپائیں گے-

وہیں رادھیکا آپٹے کہتی ہے، میں ایک سال سے زیادہ وقت کے بعد پردے پر واپسی کررہی ہوں اور میں اسے لیکر بے حد پرجوش ہوں-

بتادیں کہ بتادیں کہ وکرانت میسی کی پیدائش 3 اپریل 1987 کو ممبئی کے ایک مڈل کلاس کرسچن گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام جولی میسی اور والدہ کا نام امنہ میسی ہے۔انکے بھائی کا نام محسن میسی ہے۔

Tags:

You Might also Like