Type to search

قومی

پی ایم مودی لاک ڈاؤن پر 27 اپریل کو سبھی وزیراعلیٰ سے بات کریں گے

pm-modi

دہلی،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا قہر لگاتار جاری ہے۔ ایسے میں جاری لاک ڈاؤن کو لیکر بھی عوام کے ذہن میں تمام سوال ہیں کہ کیا اسے پھر آگے بڑھایا جائے گا یا اس میں راحت دی جائے گی۔ ملی معلومات کے مطابق پی ایم مودی کورونا وائرس کے حالت پر سبھی ریاستوں کے سی ایم سے بات کریں گے۔ یہ بات چیت 27 اپریل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی۔

یہ تیسرا موقع ہوگا جب پی ایم مودی کورونا وائرس پر سبھی وزیراعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ پر بات کریں گے۔ اس دوران لاک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس بات کے بھی قیاس لگائے جارہے ہیں کہ اس بات چیت کے دوران لاک ڈاؤن پر کوئی نیا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like