Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم خدا حافظ میں ودیوت جاموال ایکشن نہیں رومانس کرتے نظر آئیں گے

vidyut jammwal khuda hafiz

فلمی ڈسک،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ سمیت سبھی فلموں کی شوٹنگ پر بریک لگا ہوا ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلموں کی ریلیز تاریخ ملتوی کرنے بعد اور شوٹنگ روکنے سے فلم سازوں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو کے طور کیریئر کی شروعات کرچکے ودیوت جاموال اپنی آنے والی فلم کو لیکر بحث میں ہے۔

ایک نیوز ایجنسی کو دیئے انٹرویو کے دوران ودیوت جاموال نے اپنی اگلی فلم کے بارے میں خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا حافظ، ایک رومانٹک فلم ہے۔ یہ ایک ایسے انسان کی سچی کہانی ہے جو اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اور کساد بازاری کے دوران 2009 میں اس سے شادی کرلیتا ہے۔ بعد میں دونوں بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

اور وہاں انہیں نوکری ملتی ہے۔ فلم کی کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب کچھ لوگ انکی بیوی کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور کیسے وہ لڑکا اسے واپس لیکر آتا ہے۔ یہ ایک رومانٹک فلم ہے جس میں تھوڑا سا ایکشن ہوگا۔

بتادیں کہ ودیوت جاموال فورس، کمانڈو اور جنگلی جیسی کئی فلموں میں اپنے زبردست ایکشن اسٹنٹ دیکھا چکے ہیں۔ حالانکہ اس بار ناظرین کو سینما گھروں میں ودیوت جاموال کو رومانٹک رول میں دیکھنے کو ملے گا۔ خبروں کی مانیں تو فلم کی شوٹنگ ازبکستان ، ممبئی اور لکھنؤ میں کی جائے گی۔ فاروق کبیر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شیوالیکا اوبرائے اور مرحوم امریش پوری کے پوتے وردھن پوری اہم رول میں دیکھائی دیں گے۔

Tags:

You Might also Like