Type to search

قومی

عید مبارک 2021: صدر کووند، پی ایم مودی، اور راہول نے دی عید کی مبارکباد

عید مبارک 2021:

نئی دہلی،14مئی (ذرائع) ملک میں عیدالفطر 14 مئی 2021 کو جمعہ کے روز منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سمیت کئی شخصیات نے عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
صدر کووند نے عیدالفطر پر وطن عزیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوویڈ19 کو ہرانے کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں، ساتھ ہی ملک اور سماج کی بھلائی کے لیے کام کریں۔

صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا، عید الفطر کا مقدس رمضان کے اختتام ہونے پر بھائی چارہ اور خیر سگالی کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ عید الفطر خود کو انسانیت کی خدمت کی طرف موڑنے اور ضرورت مند کی زندگی کو بہتر بنانے کے موقع کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا، ’ہم سبھی عہد کریں کہ کوویڈ 19 کی اس وبا میں سبھی اصولوں اور ہدایات پر عمل کریں گے اور سماج اور ملک کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر میں سبھی عوام ، خاص طور پر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

پی ایم مودی نے بھی ٹیوٹر پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، عید الفطر کے موقع پر سبھی کو مبارکباد، میں سبھی کے بہتر صحت کے لیے دعا کررہا ہوں، امید ہے کہ ہم سب کی ملی جھلی ہوئی کوشش سے ہم اس وبا سے ابھر پائیں گے اور انسانیت کے فلاحی کاموں کو اور آگے لے جائیں گے۔

راہول گاندھی نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کر کے کہا، ‘اس مشکل وقت میں بھائی چارے سے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہی ہر مذہب کا سبق ہے۔ یہی ہمارے ملک کی روایت رہی ہے۔ آپ سبھی کو عید مبارک۔
وہیں دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے بھی طلباء ، اساتذہ اور غیر تعلیمی اہلکاروں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

(نیوز ایجنسی بھاشا سے بھی ان پٹ)

Tags:

You Might also Like