Type to search

تعلیم اور ملازمت

سی بی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ ، وزیر اعظم کی میٹنگ کے بعد فیصلہ

نئی دہلی،1 جون (ذرائع) سی بی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی زیرصدارت میں پیر کو ہوئے ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال کوئی سی بی ایس ای کلاس 12 بورڈ امتحان نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد اس فیصلے کے بارے میں معلومات دی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ طلبا کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، 12ویں کا امتحان نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے- پی ایم مودی نے کہا کہ طلبا کی صحت اور حفاظت بہت زیادہ اہمیت ہے،اور اس سے قطعی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا-

پی ایم مودی نے کہا، بچوں ، والدین اور اساتذہ کے اندر کی بے چینی کو ختم کرنا ضروری ہے-
طلبا کو امتحان میں داخلے کے لیے مجبور نہیں کیا جانا چاہیئے- کہا جارہا ہے کہ پچھلے سال کی طرح کچھ بچے امتحان دینا چاہتے ہیں-

ایسا صرف سی بی ایس سی کی طرف سے بچوں کو دستیاب کرایا جائے گا- جب اکسے لیے ساز گار ماحول بنے گا-

مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکریال نشانک کو ایمس میں شریک کرایا گیا ہے- بتادیں کہ وزیر تعلیم 23 مئی کو منعقد ہوئی اعلی سطحی اجلاس میں حاصل میں سبھی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام ریاست کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے تجاویز پر غور کرنے کے بعد منگل کو صبح 11 بجے 12ویں بورڈ کے امتحان کو لیکر اعلان کرنے والے تھے- مگر انکی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوپایا- حالانکہ پی ایم مودی نے شام ساڑے پانچ بجے ایک اعلی سطحی میٹنگ بلائی جس میں امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

پرینکا گاندھی کا ٹیوٹ
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کو لیکر مشورہ دیا کہ، امتحانات گھر پر اپنے بک امتحانات کے ذریعہ منعقد کیے جاسکتے ہیں- انہوں نے ٹیوٹر پر سی بی ایس ای امتحانات کے متعلق میں طلبا، والدین اور اساتذہ سے موصولہ کئی تجاویز کی کاپی شیئر کی ہے-

 

Tags:

You Might also Like