Type to search

قومی

ارتھ ڈے پر پی ایم مودی کا خاص پیغام

no-compromise-on-integrity

دہلی،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج پوری دنیا میں ارتھ ڈے منایا جارہا ہے۔ سب سے پہلے ارتھ ڈے سال 1970 میں منایا گیا تھا۔ ارتھ ڈے کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی لوگ ماحول کو بہتر بنانے کا عہد بھی لیتے ہیں۔ ماحولیات تحفظ کی تائید دینے کے لیے ہر سال 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جاتا ہے اس موقع پر پی ایم مودی نے بھی ٹیوٹ کرکے خاص پیغام دیا ہے۔

ہر سال اس دن کو منانے کے لیے خصوصی تھیم ہوتی ہے اس بار ارتھ ڈے 2020 کے لیے تھیم کلائمٹ ایکشن ہے۔ آب و ہوا میں تبدیلی پچھلے کئی دہائیوں میں دنیا میں ایک بڑا مسئلہ بن کر ابھرا ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم ارتھ ڈے پر ہم سبھی ہمارے دیکھ بھال اور ہم پر ہمدردی کے لیے اپنے سیارے کا شکر گذار کرتے ہیں۔ آئے ہم ایک صاف ستھرا ، صحت مند اور ذیادہ خوشحال سیارے کی سمت کام کرنے کا عہد کریں۔

Tags:

You Might also Like