Type to search

قومی

پی ایم-کسان : وزیر اعظم مودی نے جاری کی 9.5 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 8 ویں قسط

پی ایم-کسان

دہلی، 14 مئی (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم-کسان) کی آٹھویں قسط جاری کردی ہے۔

انہوں نے ایک بٹن دبا کر 9.5 کروڑ سے ذیادہ مستفید کسان خاندانوں کے کھاتوں میں 20،000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ٹرانسفر کی۔

 

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر ، کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے مستفید کسانوں سے بھی بات چیت کی۔

پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت ، مستفید کسان خاندان کو 6000 روپے سالانہ کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے، جو چار۔چار مہینوں کی مدت میں 2000 روپے کی تین مساوی قسطوں میں دیا جاتا ہے۔

یہ رقم سیدھے مسفید افراد کے بینک کھاتوں میں ڈالی جاتی ہے۔ آج سے پہلے، اس اسکیم کے تحت اب تک کسان خاندانوں کو 1.15 لاکھ کروڑ روپے سے ذیادہ کی رقم ٹرانسفر کی جاچکی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نے کہا ، “بنگال کے کسانوں کو پہلی بار پی ایم کسان سمان ندھی کی سہولت کا فائدہ ملنا شروع ہوا ہے۔ آج بنگال کے لاکھوں کسانوں کو پہلی قسط پہنچی ہے۔ جیسے جیسے ریاست کے کسانوں کے نام مرکزی حکومت کو ملیں گے، ویسے ویسے مستفید کسانوں کی تعداد اور بڑھتی جائے گی۔”

پی ایم نے کہا کہ ابھی تک اس اسکیم (پی ایم کسان سمان نیدھی) کے تحت ملک کے تقریبا 11 کروڑ کسانوں کے پاس قریب 1 لاکھ 35 ہزار کروڑ روپے پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے صرف کورونا بحران میں ہی 60،000 کروڑ روپے سے زیادہ پہنچے ہیں۔

وہیں کوویڈ19 وبا پر بات کرتے ہوئے پی ایم نے کہا، 100 سال بعد آئی اتنی خوفناک وبا قدم قدم پر دنیا کا امتحان لے رہی ہے۔
ہمارے سامنے ایک دشمن ہے۔ ہم اپنے بہت سے قریبیوں کو کھو چکے ہیں، گذشتہ کچھ وقت سے جو درد عوام نے برداشت کیا ہے، وہ میں بھی اتنا ہی محسوس کررہا ہوں۔

(خبر بشکریہ ہندی منی کنٹرول ڈاٹ کام)

Tags:

You Might also Like