Type to search

قومی

ریاستوں کو 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین ملے گی: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 7 جون (بھاشا- پی ٹی آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ اب ریاستوں کو 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے ٹیکہ کے لیے بھی ریاستوں کو ٹیکہ مفت میں دستیاب کرایا جائے گا اور اگلے دو ہفتوں میں اس سے جڑے ہدایات طے کر لیے جائیں گے-

قوم سے اپنے خطاب میں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں سبھی کے لیے مفت ٹیکہ 21 جون سے شروع ہونے کی امید ہے-

 

مودی نے کئی حزب اختلاف کی حکمران والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے بیانات کے بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ٹیکہ کو لیکر سیاست ٹھیک نہیں ہے-

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ “پرادھان منتری غریب کلیان یوجنا” کے تحت غریب خاندانوں کو مفت اناج دیوالی تک دستیاب کرایا جائے گا-

وزیر اعظم نے ریاستوں کو 18 سے 44 سال کے عمر کے لوگوں کے لیے بھی ٹیکہ ریاستوں کو مفت فراہم کرانے سے متعلق اعلان اس وقت کیا ہے جب دہلی اور پنجاب سمیت کئی حزب اختلاف کی حکمرانی والی ریاستوں نے حال کے مہینوں میں ٹیکہ کی کمی اور ریاست کے سطح پر ٹیکہ کی خرید میں دشواریوں کا مسئلہ کئی بار اٹھایا تھا-

مودی نے کہا ، “آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ریاستوں کے پاس ٹیکہ سے جڑا جو 25 فیصد کام تھا، اسکی ذمہ داری بھی ہندوستانی حکومت اٹھائے گی- یہ انتظام آنے والے دو ہفتوں میں لاگو کیا جائے گا، ان دو ہفتوں میں مرکز اور ریاستی حکومتیں مل کر نئی گائیڈلائنس کے مطابق ضروری تیاری کرلیں گی-

وزیر اعظم نے کہا ، امید ہے کہ 21 جون سے 18 سال سے ذیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مرکزی حکومت ، ریاستی حکومتوں کو مفت ٹیکہ دے گی، کسی بھی ریاستی حکومت کو ٹیکے پر کچھ خرچ نہیں کرنا ہوگا-

انہوں نے اعلان کیا کہ ملک میں بن رہے ٹیکہ میں سے 25 فیصد ، نجی علاقے کے ہاسپٹل سیدھے لے پائیں گے، یہ انتظام جاری رہے گا، نجی ہاسپٹل، ویکسین کی مقررہ قیمت کے بعد ایک ڈوز پر ذیادہ سے ذیادہ 150 روپے ہی سرویس ٹیکس لے سکیں گے- اسکی نگرانی کرنے کا کام ریاستی حکومتوں کے ہی پاس رہے گا-

وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کورونا ویکسین سے جڑی افواہوں سے بچے اور ٹیکہ کو لیکر بیداری بڑھانے میں مدد کریں-

قوم سے اپنے خطاب میں مودی نے یہ بھی کہا کہ سال 2014 میں ملک میں ٹیکہ کی کوریج 60 فیصدی تھی، لیکن انکے پچھلے پانچ-چھ سالوں میں اسے بڑھا کر 90 فیصد کردیا گیا-

انہوں نے کہا ، کورونا کی دوسری لہر سے ہم ہندوستانیوں کی لڑائی جاری ہے- کئی ملکوں کی طرح ہندوستان بھی بڑی تکلیف سے گذرا ہے، ہم میں سے کئی لوگوں نے اپنے رشتے داروں کو کھویا ہے، ایسے سبھی خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت-

وزیر اعظم نے کہا ، گذشتہ 100 سالوں میں آئی یہ سب سے بڑی وبا ہے- اس طرح کی وبا جدید دنیا نے نہ دیکھی تھی نہ تجربہ کیا تھا، اس وبا کے خلاف ہمارا ملک کئی مورچوں پر ایک ساتھ لڑا ہے-

نوٹ: یہ خبر بھاشا – پی ٹی آئی ہندی سے لی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like